Latest News

رکن اسمبلی آفتاب احمد نے گروگرم پہنچ کر معززین کے ساتھ کی میٹنگ، نمازِ جمعہ کے معاملہ کے متعلق نمائندہ وفد کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ ہریانہ سے ملاقات کرنے کا فیصلہ۔

رکن اسمبلی آفتاب احمد نے گروگرم پہنچ کر معززین کے ساتھ کی میٹنگ، نمازِ جمعہ کے معاملہ کے متعلق نمائندہ وفد کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ ہریانہ سے ملاقات کرنے کا فیصلہ۔
گروگرام:(عامر حسین میواتی) گروگرام میں نماز جمعہ کو لیکر چلائی جارہی شورش اور گذشتہ کل سیکٹر 12 اے میں نماز جمعہ کے مقام پر گوردھن پوجا کی مذہبی رسم میں شامل ہوئے دہلی فساد کی قیادت کرنے والے ہندو آئیکون کپل مشرا کی آمد سے شہر گروگرام کا ماحول پوری طرح سے کشیدگی کا شکار ہو کر خوف و ہراس میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔ شہر گروگرام کی امن او اماں کی صورتحال برقرار رہے اس بات کے پیش نظر جمعیتہ علماء میوات گروگرام کے جنرل سیکرٹری محمد صابر کی قیادت میں آج گوڑگاؤں کے پی ڈبلیو ڈی آفس میں شہر گروگرام کے معززین سے ایم ایل اے آفتاب احمد نے میٹینگ کی۔ جس میں شہر کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سابق وزیر آفتاب احمد کو شہر مفتی، مولانا مفتی محمد سلیم بنارسی نے جاری حالات کے تناظر میں تمام نشیب و فراز سے آگاہ کیا، میٹینگ میں گوڑگاؤں ایکتا منچ کے سربراہ الطاف احمد نے کہا کہ اس پورے معاملے کو بہت منظم ہوکر لڑنے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی شخصی نمائندگی کامیابی کے راستے تک نہیں پہونچا سکتی۔ وہیں مفتی محمد سلیم بنارسی نے آفتاب احمد کو معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شیر گوڑگاؤں میں اوقاف کی جملہ املاک مساجد مقابر اور قبرستان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہے ہیں، وقف بورڈ کے ریونیو ریکارڈ کے مطابق بڑی تعداد میں یہاں وقف املاک ہیں، جو 99 فیصدی مقبوضہ ہیں۔
علاوہ ازیں معززین شہر نے اس معاملے میں دو روز قبل میٹینگ کر 21 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو اس پورے معاملہ سمیت شہر کے دیگر ملی مسائل میں نمائندگی کا کردار ادا کرے گی، جس کی معتبریت پر اعتماد کر باشندگان شہر نے کھلے دل سے قبول کیا۔ میٹینگ میں کانگریس پارٹی کے موجودہ ایم ایل اے و کانگریس پارٹی کے نائب ریاستی صدر آفتاب احمد کو ضلع انتظامیہ کے ساتھ متوقع میٹینگ کے بارے میں بھی شرکاء نے آگاہ کیا، 
میٹینگ شامل شہر کے اہم ذمہ دار نواب الدین نائی ننگلہ،الطاف احمد ساجد نائی ننگلہ، مولانا محمد صابر قاسمی نائی ننگلہ ،تاجر راشد علی، عمران قریشی، مفتی محمد سلیم بنارسی،ل، مہتاب احمد،حاجی عابد سمیت بڑی تعداد میں علاقے کے لوگ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر