Latest News

مرحوم فوٹو جرنلسٹ شہزاد عثمانی کی یاد میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد، تین سو زائد مریضوں نے کیا استفادہ۔

مرحوم فوٹو جرنلسٹ شہزاد عثمانی کی یاد میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد، تین سو زائد مریضوں نے کیا استفادہ۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
سماجی تنظیم’ نظر‘ اور’ قاسمی مانو سیوا ٹرسٹ‘ کے مشترکہ زیراہتمام مرحوم فوٹو جرنلسٹ شہزاد عثمانی کی یاد میں ایک مفت آنکھوں کا کیمپ لگایا گیا۔ جس میں 300 کے قریب مریضوں کو آنکھوں کا معائنہ کرنے کے بعد مفت ادویات اور چشمے تقسیم کیے گئے۔

آج محلہ خانقاہ میں لگائے گئے اس کیمپ کا افتتاح عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی،مدنی ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر عمیر احمد عثمانی، ڈاکٹر شمشاد، تنظیم کے صدر نجم عثمانی اور ٹرسٹ کے چیئرمین طاہر حسن شبلی نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر کیا۔ کیمپ میں ڈاکٹر عاصمہ ملک، ڈاکٹر عین الحق اور ڈاکٹر ثاقب وغیرہ نے تقریباً 300 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات اور چشمے تقسیم کئے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کی بیماریوں سے بچنے کے طریقے بھی بتائیں۔ 

ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا کہ ایسے میڈیکل کیمپوں سے غریب لوگ مستفید ہوتے ہیں اور انہیں اس کا بے پناہ فائدہ ملتاہے،یہ ایک اچھی اور قابل تعریف کوشش ہے۔ نجم عثمانی اور طاہر حسن شبلی نے کہا کہ ادارہ وقتاً فوقتاً میڈیکل کیمپ لگا کر لوگوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد کو سماجی خدمت کے میدان میں آگے آنا چاہیے تاکہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کی جا سکے۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسر شاہ، ڈاکٹر فصیح صدیقی، نبیل عثمانی، ماہین حسن شبلی، شاہنواز عثمانی، محمد زماں، عبداللہ عثمانی،دلشاد احمد اور ڈاکٹر ناصر شاہ وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر