Latest News

مسلم فنڈدیوبند کے قدیم کارکن عامل شاہ کی اہلیہ اور عبداللہ شاہ کی والدہ کا انتقال۔

مسلم فنڈدیوبند کے قدیم کارکن عامل شاہ کی اہلیہ اور عبداللہ شاہ کی والدہ کا انتقال۔

دیوبند:(سمیر چودھری)
مسلم فنڈ دیوبند اور اس کے ذیلی اداروں کے قدیم کارکن عامل شاہ کی اہلیہ اور مسلم فنڈ دیوبند کے کارکن عبداللہ شاہ کی والدہ کا آج دوپہر علالت کے باعث انتقال ہوگیاہے، وہ تقریباً 55 سال کی تھیں۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی مسلم فنڈ دیوبند ،مدنی ٹیکنیکل انسٹی، پبلک گرلز انٹر کالج و دیگر اداروںکے جملہ کارکنان اور شہر کی سرکردہ شخصیات نے عامل شاہ کی رہائش گاہ مرغوب کالونی محلہ خانقاہ پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعاءمغفرت کی۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب احاطہ مولسری میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادا کی گئی بعد ازیں قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ 

مرحومہ کے انتقال پر مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی،اسسٹنٹ منیجر سید آصف حسین، سابق چیئرمین انعام قریشی، چیف اکاونٹنٹ فہیم علوی،حافظ عبدالخالق، عمیر احمد عثمانی،جاوید عثمانی،حاجی یاسین، اشتیاق احمد ،فہیم اختر صدیقی،عدیل صدیقی، فیضی صدیقی،عبدالرشید خاں، محمد رفیع،ذیشان عمر،شمس الدین خان،فیضا ن الحق،قاضی دانش، بلال احمد،عاقل شاہ،مسعو د خاں رانا،مسرور عثمانی، ادریس انصاری،جاوید علوی کے علاوہ پرنسپل صبا حسیب صدیقی،صفیہ گوہر،ایاز صدیقی،نجم عثمانی ،نوشاد احمد،تنویر احمد،اسرار احمد وغیرہ نے گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔ ادھر ممتاز قلمکار مولانا نسیم اختر شاہ قیصر، صحافی رضوان سلمانی،عارف عثمانی سمیت شہر کی دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعاءمغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعاءکی۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر