Latest News

آرین خان کے معاملے پر ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ۔ ڈرگس لینے کیلئے منصوبہ بنانے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

آرین خان کے معاملے پر ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ۔ ڈرگس لینے کیلئے منصوبہ بنانے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
ممبئی: کروز ڈرگس معاملہ میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل چکی ہے ۔ آرین خان جیل سے رہا بھی ہوچکے ہیں۔ اب اس معاملہ پر بامبے ہائی کورٹ کا تفصیلی حکم نامہ سامنے آیا ہے۔ کورٹ نے اپنے آرڈر میں کہا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جو یہ دکھاتا ہے کہ ملزمین نے جرم کرنے کیلئے منصوبہ بنایا۔ ہائی کورٹ نے اپنے آرڈر میں کہا ہے کہ کروز پر آرین اور ارباز مرچنٹ آزادانہ طور پر سفر کررہے تھے۔ انہوں نے ڈرگس لینے کیلئے کوئی منصوبہ بنایا، اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق کورٹ میں پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزمین نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جرم کرنا قبول کرلیا ہے۔ اگر یہ مان بھی لیا جائے تو اس معاملہ میں زیادہ سے زیادہ ایک سال کی سزا ہوتی ہے۔ ملزم پہلے ہی تقریبا 25 دنوں سے جیل میں بند ہیں۔ ان کا میڈیکل ٹیسٹ بھی نہیں کیا گیا تھا تاکہ یہ طے کیا جاسکے کہ کیا انہوں نے متعلقہ وقت پر نشیلی دواوں کا استعمال کیا تھا۔

کروز ڈرگس معاملہ میں آرتھر روڈ جیل میں بند آرین خان کو 26 دنوں کے بعد 28 اکتوبر کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی ۔ پیپرس پورے ہونے کے بعد آرین خان کو جیل سے 30 اکتوبر کو رہا کیا گیا تھا ۔ ہائی کورٹ نے آرین خان کو 14 شرطوں کے ساتھ ضمانت دی تھی۔
اس میں ایک شرط یہ بھی کہ ہر ہفتہ میں جمعہ کو انہیں این سی بی دفتر میں پیش ہوکر اپنی حاضری کے بارے میں بتانی ہوگی ۔ ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ جب تک کیس کی سماعت پوری نہیں ہوجاتی ہے آرین خان ملک سے باہر نہیں جاپائیں گے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے انپٹس کے ساتھ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر