Latest News

دیوبندہائی وے پر کار کی زد میں آکر بزرگ خاتون کی موقع پر ہی دردناک موت، تین دیگر زخمی۔

دیوبندہائی وے پر کار کی زد میں آکر بزرگ خاتون کی موقع پر ہی دردناک موت، تین دیگر زخمی۔ 
دیوبند:(رضوان سلمانی) دیوبند جی ٹی روڑ پر اچانک تیز رفتار سے آرہی کار کا ٹائر پھٹنے سے کار کی زد میں آنے سے سڑک کی کنارے گھانس کاٹ رہی ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو علاج کے لئے دیوبند کے سرکاری استپال میں داخل کرایا گیا ۔اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آج مظفر نگر سے سہارنپور کی جانب جارہی کار کا گاو ¿ں سینپور کے نزدیک اچانک اگلا ٹائر پھٹ گیا ۔جس کے سبب کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے گھانس کاٹ رہی گاو ¿ں سینپور کی رہنے والی رام رتی کو اپنی زد میں لے لیا۔جس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ کار میں سوار دو خواتین اور ایک مر د زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہائر سینٹر ریفرر کردیا جبکہ خاتون کی لاش کا پنچ نامہ بھر کر پولیس نے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال روانہ کردیا بتایا جاتا ہے کہ کار سوار مراداباد کے فگواڑھ علاقہ کے رہنے والے تھے ۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے دیور سوبے راج نے نامعلوم گاڑی ڈرائیور کے خلاف پولیس کو کار روائی کے لئے تحریر دی ہے۔تھانہ انچارج یوگیش شرما نے بتایا کہ سڑک حادثہ میں ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت ہوئی ہے اور تین افراد اس حادثہ میں شدید طور سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے ہائر سینٹر ریفرر کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر