Latest News

راکیش ٹکیت نے اب اسد الدین اویسی کو بتایا بی جے پی کی مدد کرنے والا بے لگام سانڈ، کہا اسے حیدرآباد میں ہی باندھ کر رکھو۔

راکیش ٹکیت نے اب اسد الدین اویسی کو بتایا بی جے پی کی مدد کرنے والا بے لگام سانڈ، کہا اسے حیدرآباد میں ہی باندھ کر رکھو۔
حیدرآباد: بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے رہنما راکیش ٹکیت نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما اسد الدین اویسی کو ’’بیلگام  سانڈ (بیل)‘‘ بتایا۔ حیدرآباد میں کسانوں کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ٹکیت نے نام لیے بغیر کہا کہ وہ پورے ملک میں بی جے پی کی مدد کرتے ہیں۔ کسان لیڈر نے لوگوں سے کہا کہ وہ انہیں حیدرآباد میں ہی باندھ کر رکھیں۔
راکیش ٹکیت نے کہا، "آپ کے یہاں کا بغیر ناتھ والا بے لگام  سانڈ بی جے پی کی مدد کے لیے گھوم رہا ہے۔ اسے یہاں باندھ کر رکھو۔ وہ ملک میں بی جے پی کی سب سے زیادہ مدد کرتے ہیں۔ اسے یہاں سے جانے مت دینا۔ وہ کہتا کچھ اور ہے اور اس کا مقصد کچھ اور ہے۔ اس کو دیکھو. اسے باندھ کر یہیں رکھو۔ اسے حیدرآباد تلنگانہ سے باہر نہ نکلنے دیں۔
ٹکیت نے مزید کہا، ’’اگر وہ وہاں جاتے ہیں تو وہ بی جے پی کی مدد کریں گے۔ یہ بات پورا ملک جانتا ہے۔ اسے باندھ کر رکھو۔ بے لگام  سانڈ ہے۔ بیان کچھ اور دے گا اور کام کوئی اور کرے گا۔ ملک کے تمام لوگ جانتے ہیں کہ بی جے پی اور وہ اے اور بی ٹیم ہے۔
غور طلب ہے کہ پچھلے کچھ وقت سے راکیش ٹیکٹ مسلسل آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اتر پردیش میں 100 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے ان کے اعلان کے بعد سے لگاتار اویسی پر راکیش ٹکیٹ طنز کر رہے ہیں۔

 DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر