Latest News

انڈر14 ٹیم میں ہوا ہونہار ایان کا سلیکشن، ریاستی کرکٹ ٹیم کے لیئے منتخب ہونے پر اہل خانہ اور اسکول انتظامیہ میں خوشی۔

انڈر14 ٹیم میں ہوا ہونہار ایان کا سلیکشن، ریاستی کرکٹ ٹیم کے لیئے منتخب ہونے پر اہل خانہ اور اسکول انتظامیہ میں خوشی۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
معروف عصری ادارہ اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کے طالبعلم آیان گوڑ نے اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹرائل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکشن ٹیم کو بیحد متاثر کیا ،آیان نے اپنی شاندار بولنگ کی بنیاد پر انڈر14( 14 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں )کی ریاستی سطح کی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔ طالب علم کی اس کامیابی سے ا سکول انتظامیہ اور اس کے خاندان میں خوشی کاماحول ہے اور ہونہار بچے کو مٹھائی کھلاکر گھر والوں نے اپنی خوشی کااظہار کیا۔

اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کے چیئرمین سعد صدیقی نے بتایا کہ ان کے اسکول کے طالب علم آیان نے یو پی سی اے کے زیر اہتمام ٹرائل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جس کی بنیاد پر سلیکٹرز نے انہیں 14 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی ٹیم کے لئے منتخب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یو پی اے سی اے کی جونیئر کمیٹی کے سلیکٹرز نے پورے اتر پردیش سے کل 120 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے آیان کی کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اسے مبارکباد پیش کی اور اسے اسکول کی بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے طالب علم کے روشن مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا ۔ سعد صدیقی نے اکرم سیفی ڈائریکٹر، سہارنپور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور SDCA کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اسکول کے پرنسپل بحر الاسلام اور منیجر احمد صدیقی نے ایان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ آیان سماجوادی پارٹی کے لیڈر داور سابق گناّ سمیتی کے چیئرمین دلشاد گوڑ کا پوتا ہے۔ آیان کی کامیابی پر اس کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا ہواہے۔ آیان کی کامیابی پر سابق رکن میونسپل بورڈ سکندر علی نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے اسے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تیز گیند باز آیان ایک دن ٹیم انڈیا کا حصہ بن کر ملک کا نام روشن کریگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر