Latest News

ایوت محل فساد متاثرین کے درمیان جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی جانب سے امداد تقسیم۔

ایوت محل فساد متاثرین کے درمیان جمعیۃعلماء مہاراشٹر  کی جانب سے امداد تقسیم۔
ممبئی: (پریس ریلیز) دسمبر کے اوائل میں ودربھ کے ضلع ایوت محل کے قصبہ کالی دولت خان میں فرقہ وارانہ نوعیت کا فساد بھڑک اٹھا تھا جس میں ایک شخص کی موت بھی ہوگئی تھی اور بہت سے لوگ گھائل ہوئے اور بڑی تعداد میں دوکانیںجلائ گئیں۔
اس موقع پرمولانا شکیل احمد حسینی (صدر جمعیۃعلماء ضلع ایوت محل ) وغیرہ نے فوری طور پر ضلع انتظامیہ سے رابطہ کر کے امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا ، جس کے بعد حالات کافی تیزی سے معمول پر لوٹے۔لیکن وہ لوگ جن کی دکانوں کو جلا دیا گیا یا توڑ پھوڑ کر لوٹ لیا گیا تھا، وہ ابھی بھی بے روزگار اور بے سہارا امداد کے منتظر تھے۔
   اس صورت حال کا جائزہ لینے اور متاثرین کی مدد کرنے کے لئے مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے علاقائی ذمہ داران حافظ شیخ خلیل اللہ (صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ)حاجی محمد نثار( جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع امراوتی) اور ان کے رفقاءکو ساتھ لے کر متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور علاقے کے لوگوں کی موجودگی میں حالات کا جائزہ لیا ۔اور فوری طور پر متاثرین کو روزگار سے جوڑنے کے لئے نقدی امداد کی۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) جو انسانیت اور مانوتاکی بنیاد پر ضرورت مندوں اور پریشان حال لوگوں کی امداد کرتی ہے ،اس نے کل دس (10)متاثرین کی فی کس دس ہزا رروپئے نقد سے مالی امداد کی ۔جن میں شیخ عبد الجبار شیخ عبد الغفار ،شیخ عبد الرزاق شیخ امام (موبائل شاپ) شیخ صادق علی شیخ منصور علی(پان شاپ)شیخ کلیم شیخ امین (چکن بریانی ہوٹل)سید عرفان سید سلیمان (ویلڈنگ شاپ)غضنفر خان افضل خان(کرانہ شاپ)شیخ شارق شیخ امام (چکن بریانی ٹھیلہ)محمد یونس محمد افسر( آٹو)محمد فاروق محمد افسر ( آٹو ) عبد الرؤوف الحاج صدیق ڈوسانی کے نام شامل ہیں ۔
  اس موقع پرحافظ شیخ خلیل اللہ (صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ) حاجی محمد نثار (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع امراوتی) حاجی عقیل ،امراوتی ،حاجی تاج الدین،امراوتی،حافظ تاج الدین،امراوتی،مولوی عبد الصمد،امراوتی،مولانا شکیل احمد حسینی(صدر جمعیۃعلماء ضلع ایوت محل )حافظ انصار (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع ایوت محل ) و دیگر احباب موجود تھے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر