Latest News

17 توپوں کی سلامی کے ساتھ ادا کی گئی جنرل بپن راوت کی آخری رسومات۔

17 توپوں کی سلامی کے ساتھ ادا کی گئی جنرل بپن راوت کی آخری رسومات۔
نئی دہلی: جمعہ کو برار اسکوائر میں کنور ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ۔نم آنکھوں سے دونوں بیٹیوں نے والد بپن رائوت اور والدہ مدھولیکا کا انتم سنسکار کیا، انتم سنسکار سے قبل سی ڈی ایس بپن رائوت اور ان کی اہلیہ کی لاش کو لے جایاگیا تینوں فوج کے افسران نے جسد خاکی کو کندھا دیا پھر ترنگے کو اہل خانہ کو سونپ دیاگیا، جسد خاکی کو ارتھی سے اُٹھاکر چتا پر رکھاگیا، سی ڈی ایس رائوت کی دونوں بیٹیاں کرتیکا اور تارینی نے مل کر اپنے والدین کا پورے رسم ورواج کے ساتھ سپرد آتش کیا۔  
آخری رسومات سے پہلے ۱۷ توپوں کی سلامی دی گئی۔اس کے ساتھ ہی فوجی بینڈ کی طرف سے تعزیتی گیت گایا گیا۔ اس موقع پر ۱۲ بریگیڈیئر سطح کے افسران آخری رسومات کے دوران تعینات تھے۔آخری رسومات کے داروان وزیر داخلہ امت شاہ سمیت دیگر رہنماوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔دوسری جانب کنور ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بریگیڈیئر ایل ایس لڈر کی آخری رسومات بھی دہلی کینٹ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔قبل ازیں جنرل بپن راوت کا جسد خاکی  دہلی کے پالم ایئر پورٹ پر لایا گیا جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے پالم ایئر بیس پر سی ڈی ایس جنرل راوت اور دیگر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، این ایس اے اجیت ڈوبھال نے بھی سی ڈی ایس جنرل راوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ایک جانب جہاں پالم ایئربیس پہنچ کر سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور دیگر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا وہیں انہوں نے فوجیوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔آخری رسومات میں ۸۰۰جوان شریک ہوئے۔فوج کے ۹۹اہلکار نے ایسکارٹ کیا ۔آرمی بینڈ کے ۳۳جوانوں نے آخری وداعی دی۔لیفٹیننٹ جنرل سطح کے ۶ افسران نے ترنگا لہرایا۔آخری درشن مقام پر۱۲بریگیڈیئر سطح کے افسران تعینات رہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر