پنجاب: بےحرمتی کے الزام میں 24 گھنٹے کے اندر بھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹ کر ایک اور نوجوان کواتارا موت کے گھاٹ۔
نئی دہلی: پنجاب میں 24 گھنٹے کے اندر ہی بے حرمتی کے معاملے میں لنچنگ کا دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اب کپورتھلا میں ایک نوجوان کو بے حرمتی کے الزام میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ ایسا ہی واقعہ ہفتہ کو امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں پیش آیا تھا۔ کپورتھلا ضلع کے نظام پور گاؤں کے لوگوں نے اتوار کی صبح مبینہ طور پر گرودوارے سے ایک نوجوان کو پکڑا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نوجوان کو صبح 4 بجے نشان صاحب (سکھ پرچم) کی بے حرمتی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اگرچہ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا، لیکن سکھ گروپوں نے اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ ان کے سامنے پوچھ گچھ کرے۔ مقامی لوگوں نے پولیس سے ہاتھا پائی کے بعد نوجوان کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
بتادیں کہ ہفتے کی رات جب امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سچکھنڈ کے اندر پہنچنے کے بعد ایک شخص نے ریلنگ پر سے چھلانگ لگا کر گرو گرنتھ صاحب کے قریب پہنچ کر سامنے رکھی تلوار اٹھانے کی کوشش کی۔ اس دوران اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ ملزم کو پکڑنے کے بعد گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کے الزام میں اسے ایس جی پی سی دفتر لے جایا گیا۔ الزام ہے کہ خدمت گاروں اور ہجوم نے اسے اتنا مارا کہ اس کی موت ہوگئی۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے لے کر کئی لیڈروں نے اس واقعہ کی مذمت کی اور اس کے پیچھے سازش ہونے کی بات کہی۔ پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
اس معاملے میں ابھی تک دونوں مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، ان واقعات کے پیش نظر گرودواروں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گولڈن ٹیمپل میں گرُو گرنتھ کی بے حرمتی کی کوشش کرنے والے شخص کو بھیڑ نے پیٹا، نوجوان کی موت۔
DT Network

0 Comments