Latest News

گولڈن ٹیمپل میں گرُو گرنتھ کی بے حرمتی کی کوشش کرنے والے شخص کو بھیڑ نے پیٹا، نوجوان کی موت۔

گولڈن ٹیمپل میں گرُو گرنتھ کی بے حرمتی کی کوشش کرنے والے شخص کو بھیڑ نے پیٹا، نوجوان کی موت۔
امرتسر:  سنیچر کی دیر شام گولڈن ٹیمپل میں نامعلوم شخص نے گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد کچھ لوگوں کے ذریعے کی گئی پٹائی میں اس شخص کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص باڑ عبور کر کے ریلنگ پر چڑھ کر رومالہ صاحب تک پہنچا اور وہاں قدم رکھا جس کے بعد اسے موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔ ابھی تک اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ کافی دیر تک اس شخص کی لاش دربار صاحب احاطے میں ہی پڑی رہی۔ جس کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
امرتسر کے ڈی سی پی پرمیندر سنگھ بھنڈل نے بتایا کہ ’’آج ایک 24-25 سالہ شخص گولڈن ٹیمپل میں اس جگہ داخل ہوا جہاں گرو گرنتھ صاحب رکھا گیا ہے۔ اس نے تلوار سے گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کی۔ لیکن سنگت کے لوگ اسے باہر لے گئے اور اس کے بعد ہونے والی مار پیٹ میں وہ شخص مر گیا۔ متوفی کی لاش سول اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔"
اس واقعے کے بارے میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ فی الحال لاش کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص سے کوئی دستاویز یا شناختی کارڈ نہیں ملا ہے۔

وہاں موجود کچھ لوگوں نے بتایا کہ نوجوانوں نے سری گرو گرنتھ صاحب کے سامنے رکھی تلوار کو اٹھانے کی کوشش بھی کی۔ تاہم، بروقت سچکھنڈ میں موجود خدمتگاروں نے نوجوان کو پکڑ کر باہر نکالا اور گولڈن ٹیمپل میں تعینات ایس جی پی سی کی ٹاسک فورس کے حوالے کردیا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر