Latest News

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں 65 بچوں نے حاصل کی قرآن کریم کی تکمیل کی سعادت، سرپرست ادارہ سید فاروق نے بچوں کو نصیحتوں اور انعامات سے نوازا۔

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں 65 بچوں نے حاصل کی قرآن کریم کی تکمیل کی سعادت، سرپرست ادارہ سید فاروق نے بچوں کو نصیحتوں اور انعامات سے نوازا۔
مظفر نگر: (فہیم صدیقی)
مظفرنگر کے معروف عصری تعلیمی ادارہ تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں تکمیل قرآن کریم ناظرہ کے موقع پرایک دعائیہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن کریم ناظرہ کی تکمیل کرنے والے65بچے اور ان والدین وسرپرستوں کے علاوہ ماہرین تعلیم ،علماءحضرات اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔دعائیہ جلسہ کی صدارت تسمیہ آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیر سوسائٹی کے صدر اور ادارہ کے سرپرست ڈاکٹر سید فاروق نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر مولانا سلمان اظہر نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سید فاروق اور دیگر مہمانان کرام کا پھولوں کے گلدستے اور نشان اعزاز دیکر استقبال کیا گیا۔پروگرام کا آغاز محمد جنید کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،بعد ازاں عدنان اور عظیم نے نعت رسول مقبول پیش کی۔اس موقع پر قرآن کریم ناظرہ مکمل کرنے والے 65طالب علموں کو بطور ہدیہ قرآن پاک کے نسخے دئیے گئے۔اس کے علاوہ تعلیمی سال 2020-21کے ٹاپر طلبہ وطالبات کو انعامات کے ساتھ ایک ایک ہزار روپے کے چیک اور سر ٹیفکیٹ دئیے گئے۔
اسکول کے پرنسپل جاوید مظہر نے بتایا کہ صد فیصد حاضری رکھنے والے طالب علم زبیر احمد اور دیگر طالب علموں کو حوصلہ افزائی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔پروگرام کے دوران تسمیہ جونیئر ہائی اسکول کی میگزین”نور“کے چودھویں ایڈیشن کا اجراءعمل میں آیا۔اس موقع پر سید فاروق نے اپنے صدارتی خطاب کے دوران کہا کہ گذشتہ دو ڈھائی سالوں سے ہم کووڈ اور لاک ڈاو ¿ن کے مشکل دور سے گذر رہے ہیں اور اب ایک نئے ویرینٹ کے سامنے آنے سے ملک کی عوام کو طرح طرح کی پریشانیوں سے گزرنا پڑ رہاہے جس کے باعث بچوں کی تعلیم بھی بہت زیادہ متاثرہورہی ہے جس کا ہم سب کو خاص طور پر والدین اور اساتذہ کو پورا خیال رکھنا چاہئے۔انہوں نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ وطالبات سادگی کو اپنائیں اور وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے آپ کو وقت کا پابند بنائیں اور سب سے اہم یہ کہ نمازوں کی پابندی کرتے ہوئے قرآن کریم کواپنی عملی زندگی میں شامل کریں صبح وشام قرآن کی تلاوت کو اپنا معمول بنالیں۔انہوں نے والدین سے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ان کی صحت پر بھی توجہ دینے پر زور دیا۔
بعد ازاں پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا سلمان اظہر نے قرآن کریم تکمیل کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم ہمیں انسانیت،بھائی چارہ اور مساوات کا پیغام دیتا ہے اس لئے والدین دین کی روشنی میں اپنے بچوں کی پرورش اور اصلاح کریں اور صراطِ مستقیم کا عادی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ اور سچ راہِ نجات ہے اسلئے ماں باپ بچوں کو سچ بولنے کی تلقین اور جھوٹ سے دور رہنے کا عادی بنائیں کیونکہ جھوٹ برائی کا راستہ دکھاتا ہے۔پروگرام کے اختتام پر ادارہ کے پرنسپل جاوید مظہر نے تمام مہمانان کرام وحاضرین کا شکریہ ادا کیا۔


سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر