Latest News

بیوی کا قاتل شوہر گرفتار، معمولی بات پر دھاردار ہتھیار سے حیوان صفت نے بیوی کو اتار دیا تھا موت کے گھاٹ۔

بیوی کا قاتل شوہر گرفتار، معمولی بات پر دھاردار ہتھیار سے حیوان صفت نے بیوی کو اتار دیا تھا موت کے گھاٹ۔
سہارنپور:(سمیر چودھری)
سہارنپور شہر سے متصل موضع شیخ پورہ قدیم میں گزشتہ دنوں معمولی بات پر بیوی کو دھار دار ہتھیار سے قتل کرنے کے ملزم حیوان صفت شوہر کو آج سہارنپور پولیس نے گرفتار کرلیاہے ،واقعہ سے بعد سے ملزم شوہر اور اس کے اہل خانہ کے دیگر افراد فرار تھے،جن کی تلاش میں پولیس لگی ہوئی ہے۔ 
آج شیخ پورہ قدیم پولیس چوکی پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب گزشتہ ہفتہ محلہ تیل پورہ کے باشندہ کلیم اور اس کے چار رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کلیم نے معمولی کہاسنی کے بعد اپنی بیوی شمع پر دھار ہتھیار سے حملہ کردیا تھا،جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی، شمع کی چار ماہ کی معصوم بچی ہے اور ان کی شادی کو محض ڈیڑھ سال ہواتھا، لیکن کلیم نامی حیوان صفت شخص نے خود ہی اپنی زندگی کی شمع بجھا دی۔اس معاملہ میں متوفی شمع کے خاندان ساکن نتھمل پور تھانہ چلکانہ کی جانب سے کلیم اور اس کے اہل خانہ کے خلاف شمع کو جہیز کے نام پر جنسی و جسمانی اذیت دینے اور قتل کرنے کا معاملہ درج کرایا گیاتھا۔ایس پی سٹی راجیش کمار کے مطابق شمع کی چار ماہ کی بیٹی تھی،انہوں نے بتایاکہ شمع میکے جانا چاہتی تھی اور اس نے اپنے بھائی کو بھی بلا لیا تھا لیکن کلیم اسے میکے نہیںجانے دینا چاہتا تھا، اسی بات کولیکر دونوں کہاسنی ہوگئی تھی،اس وقت معاملہ نمٹ گیا لیکن بھائی کے جانے کے بعد اگلے روز پھر دونوں میں اسی بات کولیکر کہاسنی ہوگئی،جس کے بعد کلیم نے علی الصبح دھار دار ہتھیار سے حملہ کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
شمع کے بھائی آصف نے بتایا کہ شادی کے بعد سے ہی کلیم اس کی بہن کو اضافی جہیز کے لیے ہراساں کرتا تھا۔ جس کی وجہ سے کلیم اور اس کے رشتہ داروں مرسلین، شوقین، سلیم، مائدہ نے مل کر شمع کو قتل کیا۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ شمع کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تمام ملزمان مفرور تھے ،جن میں کلیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کے علاوہ بھی اس کے چار دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا گیاہے جن کے خلاف پہلے سے چوری اور قتل کی وارداتیں انجام دینے کے مقدمات پر قائم ہیں۔ جن کی پولیس کو تلاش تھی۔ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر