Latest News

سہارنپور پولیس نے کیا منشیات ا سمگلر گروہ کا پردہ فاش، ایک کروڑ کی اسمیک برآمد، خاتون سمیت تین گرفتار۔

سہارنپور پولیس نے کیا منشیات ا سمگلر گروہ کا پردہ فاش، ایک کروڑ کی اسمیک برآمد، خاتون سمیت تین گرفتار۔
سہارنپور: سہارنپور پولیس نے اسمیک ا سمگلروں کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے تصادم کے بعد تین منشیات ا سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے ایک کروڑ کی مالیت کی اسمیک برآمد ہوئی ہے۔ 
منگل کی دیر رات اسمیک اسمگلنگ کی اطلاع پر کرائم برانچ اور سرساوہ پولس نے اسمگلروں کا محاصرہ کیا۔ اس کے بعد پولیس اور اسمگلروں کے درمیان تصادم ہوا،تصادم کے دوران پولیس نے ایک خاتون سمیت تین اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے تقریباً ایک کروڑ مالیت کی اسمیک اور دیگر اشیاءبرآمد کر لی اور اسمگلروں کو جیل بھیج دیا۔ جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ 
پولیس نے سمگلروں کے قبضے سے ایک کروڑ روپے مالیت کا سماک بھی برآمد کرلی۔ ایس ایس پی آکاش تومر نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر بریلی سے اسمیک کی کھیپ لے کر سہارنپور کے سرساوہ کے گاو ¿ں جھبیرن پہنچ رہے ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے محاصرہ کرلیا۔ سرساوہ پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے جھبیرن کے قریب شاہراہ کے سروس روڈ پرا سمگلروں کو گھیرے میں لے لیا اور تصادم کے بعد ایک خاتون نجمہ زوجہ آصف، آصف ولد جمیل احمد انصاری گاو ¿ں کھیلم تھانہ علی گنج بریلی اور فیروز احمد ولد عبدالغنی ساکن سید پور تھانہ عزت نگر بریلی کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ اروند عرف رونی، انکت ولد رنویر ساکن گاﺅں جھبیرن سرساوہ موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے اسمگلروں کے قبضے سے 566 گرام سمیک برآمد کر لی۔ جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر