Latest News

خاتون کا سسر پر عصمت دری کرنے کے اور اضافی جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر جان سے مارنے کی کوشش کا الزام، عدالت کے حکم پر مقدمہ درج۔

خاتون کا سسر پر عصمت دری کرنے کے اور اضافی جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر جان سے مارنے کی کوشش کا الزام، عدالت کے حکم پر مقدمہ درج۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
اضافی جہیز کامطالبہ پورا نہ ہونے پر زہر دے کر جان سے مارنے کی کوشش کرنے اور سسر کے ذریعہ طمنچے کی نوک پر عصمت دری کا الزام عائد کرتے ہوئے شادی شدہ خاتو ن نے عدالت کے حکم پر کوتوالی میں مقدمہ درج کرایاہے۔ 

کوتوالی علاقے کے ایک گاوں کی باشندہ شادی شدہ خاتون نے عدالت میں عرضی داخل کرکے بتایا کہ تقریباً تین سال قبل اس کی شادی کیرانہ کے گاو ¿ں منڈاور کے باشندہ نوشاد کے ساتھ ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ شادی کے بعد سے ہی اسے سسرال والے اضافی جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے ہراساں کر رہے تھے۔ یہی نہیں ایک بار اسے زہر دے کر جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی۔ شادی شدہ خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ اضافی جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر اس کے سسر نے اسے پستول کی نوک پر کئی بار زیادتی کا نشانہ بناتے اس کی عصمت دری کی۔ 
متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ گزشتہ 16 نومبر کو اضافی جہیز کامطالبہ پورا نہ ہونے پر اس کے سسرال والوںنے اسے مارپیٹ کرکے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔ اس سلسلے میں عدالت نے مقامی پولیس کو کیس درج کرنے اور پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ کوتوالی انچارج پربھاکر کینٹورا نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر سسر سمیت چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر