Latest News

دیوبند پہنچی سمیہ رانا کا کارکنان نے کیا زور دار استقبال, بی جے پی حکومت کے خاتمہ کا وقت، ایم آئی ایم سے ہوشیار رہیں مسلمان: سمیہ رانا

دیوبند پہنچی سمیہ رانا کا کارکنان نے کیا زور دار استقبال, بی جے پی حکومت کے خاتمہ کا وقت، ایم آئی ایم سے ہوشیار رہیں مسلمان: سمیہ رانا
دیوبند:(سمیر چودھری)
سماج وادی پارٹی قومی ترجمان سمیہ رانا انتخابی مہم کے مد نظر دیوبند پہنچی جہاں پارٹی کارکنان کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس دوران انہوں نے ریاستی کی بی جے پی حکومت پر عوام سے جھوٹ بولنے اور وعدہ خلافی کرنے کا الزام عائد کیا اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سے بھی ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا۔
مشہورشاعر منور راناکی بیٹی سمیہ رانا منگل کے روز ملائم سنگھ یوتھ برگیڈ کے ریاستی سکریٹری مفتی اسعد قاسمی کی رہائش گاہ پہنچی جہاں پارٹی کارکنان نے گلپوشی کرکے پارٹی ترجمان کا شاندار استقبال کیا۔سمیہ رانا نے بی جے پی اور ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا وقت اب ختم ہوگیا ہے اور آنے والا وقت سماج وادی پارٹی کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے دور اقتدار میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کو آج بھی اترپردیش کے عوام یاد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5سالوں میں بی جے پی کی ریاستی حکومت کی فرقہ پرستی ،ظلم وبربریت اور نفرت آمیز سیاست سے عوام عاجز آچکی ہے اسلئے اس نے طے کیا ہے کہ اس مرتبہ اترپردیش میں اکھیلیش یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کی حکومت قائم کی جائے گی۔
انہوں نے بی جے پی کے نعرہ سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کے یقین کے نعرہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان نعروں کی زمینی حقیقت آج کسی کو نظر نہیں آئی ۔بی جے پی کی جانب سے وشواس یاترا نکالے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے گزشتہ 5سالوں میں عوام کو دھوکہ دینے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کیا ہے اور اب وشواس یاترا نکال کر ڈھونگ رچا جارہا ہے جو خالص سیاسی اور الکشنی چال ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہر ایک طبقہ کا استحصال کیا اور ظلم اور زیادتی کرنے والی اس حکومت کا اب خاتمہ قریب ہے ۔سمیہ نے پارٹی کارکنان سے بوتھ سطح پر مضبوطی پیدا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے نوجوان گھر گھر جاکر پارٹی کی پالیسیوں سے عوام کو واقف کرائیں۔

انہوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے اترپردیش کی انتخابات میں شامل ہونے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس پارٹی سے ہوشیار ہنے کی ضرورت ہے ۔ خاص طور پر مسلمان کی کسی بھی صورت میں اس پارٹی کے بہکاوے میں نہ آئیں بلکہ متحد ہوکر سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کریں۔اس دوران مفتی اسعدقاسمی، راو مسیح اللہ،شعیب پردھان،ٹھاکر اوم پرتاپ سنگھ،عظیم پدھان،انور انصاری،ڈاکٹر ذوالفقار بیگ وغیرہ موجود رہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر