حج گائیڈ لائن میں ترمیم، اب70 سال سے زائد عمر کے افراد بھی کرسکیں گے حج، جانئے کن کاغذات کی ہوگی ضرورت اور کیا ہے آخری تاریخ۔
اب 70سال والے افراد بھی حج2022کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ سعودی عرب کی وزارت حج اور مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا نے 65سال سے زائد عمر والے افراد کو یہ خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ خواہشمند افراد جلد از جلد حج فارم بھر کر ریاستی حج کمیٹی کو ارسال کردیں۔ یہ اطلاع مسلم فنڈ حج کاو نٹر دیوبند کے کنوینر فہیم صدیقی نے جاری بیان میں دی۔ انہوں نے بتایا کہ حج فارم بھرنے کا سلسلہ جاری ہے جو ماہ جنوری2022کے آخر تک جاری رہیگا۔
70سال یا اس سے زائد عمر کے عازمین کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ وہ اپنے ساتھ ایک معاون کو اپنے ہمراہ لیکر جائیں تاکہ دوران حج مناسک حج کی ادائیگی میں ان کو آسانی ہو۔انہوں نے بتایا کہ حج2022کے لئے ویکسین کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے اس کے علاوہ بینک اکاونٹ کی کاپی،آدھار کارڈ،پاس پورٹ کی فوٹو کاپی،بلڈگروپ اور رنگین فوٹو کے ساتھ ایک کینسل چیک عازمین کو دینا ہوگا۔
فہیم صدیقی نے بتایا کہ ایسے افراد جو حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج کرچکے ہیں انہیں محرم کے طور پر خواتین کے ساتھ یا 70سال یا اس سے زائد عمر والے مردوخواتین کے محرم یا ساتھی کے طور پر سفر حج کی اجازت دی جائے گی۔وزارت حج کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ حج2022کے لئے تمام تیاریاں خصوصی اور حالات کے مطابق وضع کردہ شرائط وضوابط اور گائڈ لائن کے مطابق کی جائیں گی اور تمام عازمین حج کو کورونا ویکسین کے سر ٹیفکیٹ کے علاوہ میڈیکل اور فٹنیس سر ٹیفکیٹ پیش کرنے ہوں گے۔
فہیم صدیقی نے بتایا کہ خواہشمند حضرات حج فارم بھرنے کے لئے 9997357686یا9027045787پر رابطہ قائم کرکے حج کاونٹر سے آن لائن حج فارم بھرنے کے لئے صبح10بجے سے شام7بجے تک رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
DT Network
0 Comments