Latest News

مرتد وسیم رضوی (جتندر تیاگی) کی اب خلفائے راشدین کی شان میں گستاخی کی شرانگیزی۔

مرتد وسیم رضوی (جتندر تیاگی) کی اب خلفائے راشدین کی شان میں گستاخی کی شرانگیزی۔
نئی دہلی: اترپردیش وقف بورڈ کے سابق چیئرمین جتیندر تیاگی( مرتدوسیم رضوی) نے منگل کو پیغمبراسلام "حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور تینوں خلفائے راشدین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ، حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ ، اورحضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ ” کے خلاف اتراکھنڈ کے ہری دوار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔اپنی شکایت میں اس گستاخ نے ان تمام کو تشدد کیلئے ذمہ دارقراردیا، اس نے مزید کہا کہ قرآن کو بغیر کسی بنیاد کے اللہ کی کتاب کے طور پر پھیلایا گیا۔
جیتندر تیاگی جو حالیہ نفرت انگیز تقریر کیس میں ملزم ہے نے ہری دوار پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کرائی ہے۔ نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اگرچہ پولیس کو شکایت موصول ہوئی ہے، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا ہے۔
اس نے مزید الزام لگایا کہ اسے، یتی نرسگھنند گری اور دیگر لوگوں کو مارنے کی کوشش کی گئی ہے جنہوں نے دھرم سنسد کا اہتمام کیا تھا۔

اردو لیکس

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر