Latest News

ضلع اسپتال میں موتیا کے آپریشن کرانے والے 27 مریضوں کی بینائی ختم ہونے سے مچی کھلبلی ،تفتیش شروع کردی گئی۔

ضلع اسپتال میں موتیا کے آپریشن کرانے والے 27 مریضوں کی بینائی ختم ہونے سے مچی کھلبلی ،تفتیش شروع کردی گئی۔
سہارنپور: اترپردیش کے سہارنپور کے محکمہ صحت میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ضلع اسپتال میں موتیا بند کا آپریشن کرانے والے 27 مریضوں کی بینائی ختم ہونے کی خبر سامنے آئی،جہاں ایک مریض کے لواحقین نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگایا ہے وہیں محکمہ صحت بینائی ختم ہونے کی وجہ انفیکشن کو بتا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فی الحال تمام مریضوں کو ہائر سنٹر میں داخل کر کے پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کی مانیں تو ان مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن 2 دسمبر کو کیا گیا، آپریشن کے بعد ان کی آنکھوں میں نہ صرف سوجن آئی بلکہ خون بھی نکل آیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق موتیا کے آپریشن میں گھٹیا معیار کے لینز لگائے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ بینائی سے محروم ہو گیا۔
دراصل سہارنپور کے ضلع اسپتال کے آنکھوں کے شعبہ میں 2 دسمبر کو 27 مریضوں کے آپریشن کیے گئے اور لینز لگائے گئے۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے تمام مریضوں کو ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا تھا تاہم چند روز بعد ہی مریضوں کی آنکھیں سوج گئیں اور آنکھیں دیکھنا بند ہو گئیں۔ عجلت میں لواحقین مریضوں کو لے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے ادویات دے کر انہیں ٹال دیاگیا۔ اس کے باوجود ان کی آنکھ کا مسئلہ بڑھتا ہی چلا گیا۔ جس کے بعد 7 مریضوں کو چنڈی گڑھ کے پی جی آئی میں داخل کرایا گیا۔
لواحقین کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں پر آپریشن میں غفلت کا الزام لگا رہے ہیں، لواحقین نے بتایا کہ ان کے مریض کی آنکھوں میں موتیا کا مسئلہ ہے۔ الزام ہے کہ ڈاکٹروں نے انتہائی ناقص معیار کے لینز لگائے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنی بینائی کھو بیٹھے۔ سوجن کے ساتھ تمام مریضوں کی آنکھوں سے خون نکل رہا تھا۔ یہ دیکھ کر ان کے ہاتھ پاو ¿ں پھول گئے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ دوائی لینے کے باوجود مریضوں کو آرام نہیں ملا۔ آنکھوں میں سوجن کی وجہ سے آنکھوںکی بینانی چلی گئی۔ بعد میں خون بھی نکلنے لگا۔ لواحقین نے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں دکھایا تو انہوں نے بھی ہاتھ اٹھائے۔ جس کے بعد مریضوں کو ہائر سنٹر لے جایا جا رہا ہے۔ سی ایم او سہارنپور نے متعلقہ معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر