Latest News

حکیم الاسلام حضرت قاری طیب مرحومؒ کی کتاب کے انگریزی ترجمہ کا اجراء، مہتمم مولانا سفیان قاسمی نے ڈالی کتاب کی افادیت پر روشنی۔

حکیم الاسلام حضرت قاری طیب مرحومؒ کی کتاب کے انگریزی ترجمہ کا اجراء، مہتمم مولانا سفیان قاسمی نے ڈالی کتاب کی افادیت پر روشنی۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ (سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند وبانی آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ)کی وقیع اور معرکہ آرا تصنیف ”التشبہ فی الاسلام“کا انگریزی ترجمہ بنام
 ”Islamic Law Of Imitation“ 
کا اجراءدارالعلوم وقف دیوبند میں عمل میں آیا۔

اس موقع پر دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے کتاب کی غیر معمولی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا حضرت علیہ الرحمہ کی یہ کتاب فکر اسلامی کے ایک ایسے باب کی جانب رہنمائی کرتی ہے، جس میں اب موجودہ دور میں دانستہ یا نادانستہ ابتلائے عام نظر آتا ہے،خاص طور پر مغربی تہذیب کی ملمع سازیاں اس جانب زیادہ مائل نظر آتی ہیں،ا ور یہ وہ مسئلہ ہے جس پر زیادہ تر اسلامی اصول وفروع کا مدار ہے،انہوں نے کہا کہ ہدایت وضلالت تشبہ سے ملحق ہے چاہے تشبہ کا تعلق اعمال وافکار سے ہو یا عقائد وسلوک سے، حضرت علیہ الرحمہ نے تشبہ کی تمام ممکنہ صورتوں کوواضح کرکے نہ صرف یہ کہ قرآن واحادیث سے دلائل پیش فرمائے ہیں بلکہ عقلی دلائل سے بھی پختہ ومستحکم گفتگوپیش کی ہے، کتاب ان ہی غیر معمولی اہمیت وافادیت کے پیش نظر حجة الاسلام اکیڈمی نے اس کتاب کاعربی زبان میں ترجمہ کرایاتھا، اوراب اس کا انگریزی زبان میں بھی ترجمہ پیش ہے۔
انہوں نے مترجم مولانا انور عزیز کو اس اہم ترجمہ کی بحسن وخوبی تکمیل پر ہدیہ تہنیت پیش کیا اورحجة الاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور دارالعلوم وقف دیوبند کے نائب مہتمم مولانا شکیب قاسمی کو اس کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت پوراملک ذہنی وجسمانی طورپر کورونائی بندشوں کی زد میں تھا ایسے پر آشوب ماحول میں حجة الاسلام اکیڈمی کے زیر اہتمام مختلف علمی وتحقیقی سرگرمیاں جاری رہیں، جن کو بتدریج وبترتیب منصہ شہود پر لایا جارہاہے، اس موقع مختلف اساتذہ دارالعلوم وقف دیوبند موجود رہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر