Latest News

کشیپ- نشاد سماج نے کھولا بی جے پی حکومت کے خلاف مورچہ، ریزرویشن نہ دینے پر بی جے پی کو ہرانے کا انتباہ۔

کشیپ- نشاد سماج نے کھولا بی جے پی حکومت کے خلاف مورچہ، ریزرویشن نہ دینے پر بی جے پی کو ہرانے کا انتباہ۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
راشٹریہ کشیپ ایکتا پریشد نے وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم بھیج کر کشیپ نشاد سمیت 17 انتہائی پسماندہ ذاتوں کے لیے درج فہرست ذاتوں کو ملنے والے ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔ میمورنڈم میں انتباہ دیا کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو آئندہ اسمبلی انتخابات میں ضلع کی ساتوں سیٹوں پر بی جے پی کو شکست دینے کا کام کیا جائے گا۔

آج راشٹریہ کشیپ ایکتا پریشد کے قومی صدر پردیپ راج کشیپ کی قیادت میں بڑی تعداد میں سماج کے مردو خواتین نعرے لگاتے ہوئے ایس ڈی ایم کے دفتر پہنچے۔ اس دوران پردیپ راج کشیپ نے کہا کہ 17 انتہائی پسماندہ ذاتوں کو درج فہرست ذاتوں میں شامل کرنے کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جا رہا ہے۔ قومی ترجمان دھن پرکاش کشیپ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 17 انتہائی پسماندہ ذاتوں کو درج فہرست ذاتوں میں شامل کرنے اور ان ذاتوں کی لڑائی سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن یہ وعدہ جھوٹاثابت ہوا۔ قومی جنرل سکریٹری مکیش راج کشیپ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، کابینی وزیر نتن گڈکری اور سشما سوراج نے ماہی گیر برادری کو درج فہرست ذات کے ریزرویشن دینے کی بات کی تھی۔ لیکن مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد بھی یہ مطالبہ پورا نہیں ہوا ہے۔ 
اس دوران ایس ڈی ایم دیپک کمار کو ریزرویشن کے مطالبے سے متعلق وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم سونپا گیا۔ سکھبیر کشیپ، چودھری ریگن کشیپ، بسنت کشیپ، راجیش، روی کشیپ، جے کمار کشیپ، بچن سنگھ کشیپ، ارجن کشیپ، راجن کشیپ، سومپال کشیپ، سونو کشیپ، ستیش پردھان، سریش کشیپ، نکیرام کشیپ، پردیپ کشیپ موجود تھے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر