Latest News

وزیر اعظم رہائشی یوجنا بن گئی دھاندلی اسکیم، کانگریس نے احتجاج کرکے افسران پر لگایا رشوت خوری کا الزام، مستحقین کو نہیں مل رہی چھت؟

وزیر اعظم رہائشی یوجنا بن گئی دھاندلی اسکیم،  کانگریس نے احتجاج کرکے افسران پر لگایا رشوت خوری کا الزام، مستحقین کو نہیں مل رہی چھت؟
سہارنپور: (سمیر چودھری)
کانگریس کارکنان نے آج احتجاج کرکے وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت کے غریبوں کے لئے بننے والے مکانات کے لئے متعلقہ محکمہ کے افسرا ن اور ملازمین پر رشوت لینے کا الزام لگایا اور اس سلسلہ میں کمشنر کو ایک میمورنڈم سونپ کر پورے معاملہ کی جانچ کامطالبہ کیا۔
ضلع صدر چودھری مظفرعلی کی قیادت احتجاج کرکے کمشنر کو دیئے گئے میمورنڈم میں مہانگر کانگریس کارکنان نے کہاکہ حکومت ہند کی طرف سے چلائی جانے والی پردھان منتری غریب آواس یوجنا میں وزیر اعظم ہاو ¿سنگ اسکیم آفس سہارنپور کے متعلقہ افسران اور ملازمین زبردست رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور رشوت دینے والے لوگوں کو ہی اس اسکیم سے فائدہ پہنچا رہے ہیں،رشوت نہ دینے کی وجہ سے مستحقین تک اس کا فائدہ نہیں پہنچ رہاہے،میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ مکان بنانے کے نام پر چالیس سے پچاس ہزا رروپیہ بطور رشوت لی جارہی ہے۔جو غریب ان افسران کو یہ رقم نہیں دیتے ہیں انہیں اسکیم کے لئے نااہل قرار دے دیاجاتاہے۔

میمورنڈم میں رشوت خوری کے متعلق کئی واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کے افسران و ملازمین اسکیم کے لئے نا اہل لوگوںکو فائدہ پہنچارہے ہیں جبکہ مستحقین اس مہنگائی کے دور میں مزید غربت کی جانب جارہے ہیں۔میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ ملک کے عوام کے ٹیکس کا یہ پیسہ جسے حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعظم ہاو ¿سنگ اسکیم تحت غریب بے سہارا لوگوں کو چھت فراہم کرنے کے استعمال کررہی ہے ،اس رقم کے تحت بھی وزیر اعظم ہاو ¿سنگ اسکیم کے دفتر کے افسران اور ملازمین غریبوں کا خون چوس کر دھاندلی کر رہے ہیں اورملک کی تاریخ میں یہ اسکیم سب بڑی کرپشن کی اسکیم بن گئی ہے،مطالبہ کیاگیاہے کہ اس پورے معاملہ کی جانچ کرائی جائے اور ضرورتمندوںکو اس کا فائدہ پہنچایاجائے۔بتایاگیاہے کہ اس سے قبل ضلع مجسٹریٹ کو اس سلسلہ میں دو میمورنڈم میں دیئے جاچکے ہیں لیکن ابھی تک اس معاملہ کی جانچ کے سلسلہ میںکوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔میمورنڈم میں فوری طور پر اس معاملہ کی جانچ کرنے اور رشوت خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اگر تحقیقات نہ کی گئی کانگریس بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کرنے کو مجبور ہوگی،حکومت اور فسران کو عوامی مفاد میں اس معاملے کا نوٹس لینا اور غریبوں کو انصاف دینا چاہئے۔
میمورنڈم دینے والوں میں ضلع صدر چودھری مظفرعلی، اکرام خان،ورون شرما، شاداب علی،نوشاد راو ¿،تحسین، ندیم خان،ساجد،یونس،امتیاز ،اکرم،تنویر احمد اور بھورا سمیت درجنوں کارکنان موجودرہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر