Latest News

دیوبند سیٹ پر تبدیل ہوگا سیاسی منظر نامہ؟ اب سابق رکن اسمبلی بی جے پی چھوڑ کر آر ایل ڈی سے لڑینگے الیکشن۔

دیوبند سیٹ پر تبدیل ہوگا سیاسی منظر نامہ؟ اب سابق رکن اسمبلی بی جے پی چھوڑ کر آر ایل ڈی سے لڑینگے الیکشن۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں،ویسے ہی انتخابی سرگرمیاں بھی بڑھ رہی ہے۔ منوج چودھری جو دیوبند اسمبلی حلقہ سے بی ایس پی سے ایم ایل اے رہے ہیں، فی الحال وہ بی جے پی میں ہیں، لیکن آج انہوں نے ہائی وے پر واقع نیتارا فارم ہاو س میں تمام طبقات کے لوگوں سے ملاقات اور کہاکہ وہ بی جے پی کو الوداع کہہ کر راشٹریہ لوکدل کے ٹکٹ پر دیوبند اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑینگے۔
حامیوں سے ملاقات کے دوران سابق ایم ایل اے منوج چودھری نے بی جے پی کے تئیں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنوری کے پہلے ہفتہ میں جینت چودھری سے ملاقات کرکے راشٹریہ لوک دل میں شامل ہوں گے اور اسی دوران دیوبند اسمبلی حلقہ سے امیدوار کے طور پر ان کے نام کا اعلان بھی کیا جائیگا۔منوج چودھری نے بتایا کہ اس سلسلے میں ان کی جینت چودھری سے بات ہوئی ہے۔ جینت چودھری سے 3 یا 4 جنوری کو دہلی میں ملاقات ہونی ہے۔ غور طلب ہے کہ سال 2007 میں منوج چودھری نے دیوبند اسمبلی سے بی ایس پی کے نشان پر الیکشن لڑا تھا اور ایم ایل اے بنے تھے۔ جس کے بعد وہ ہاتھی سے اتر کر بی جے پی میں شامل ہوئے اور سال 2017 میں سہارنپور دیہات سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑالیکن انہیں شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر