اعظم خان کی رہائی کے لیے دلت خاتون نے خون سے لکھا صدرجمہرریہ کو خط، اعظم کی رہائی نہ ہوئی تو مجھے مرنے کی اجازت دی جائے۔
رام پور: سماج وادی پارٹی کے رہنما اور رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی رہائی کے لیے ایک دلت خاتون نے صدر جمہوریہ کو خون سے خط لکھ کر اعظم خان کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی دلت خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اعظم خان کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس لیے اگر اعظم خان کو انصاف نہ دیا گیا تو مجھے مرنے کی اجازت دی جائے۔
دلت سماج کی ایک خاتون نے ایس پی لیڈر اعظم خان کی رہائی کے لیے صدر جمہوریہ کو خط لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر اعظم خان کو رہا نہ کیا گیا تو انہیں مرنے کی اجازت دے دی جائے۔ یہ دلت خاتون نیہا راج ہیں، جو ایس پی کی طرف سے سابق نامزد کونسلر ہیں۔ جس نے کہا ہے کہ وہ دلت سماج سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی 25 مئی 2021 کو وہ اپنے خون سے صدر کو خط بھیج چکی ہیں۔ اپنے خون سے لکھے خط میں بھی انہوں نے ایم پی اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ اب ایک بار پھر وہ خون سے خط لکھ کر اپنے مطالبے کا اعادہ کر رہی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی لکھ رہی ہیں کہ اگر ایم پی اعظم کو رہا نہیں کیا گیا تو انہیں موت کی اجازت دے دی جائے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 2 سال سے مسلسل اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہوں لیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ان کی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی، اب انہوں نے ایک بار پھر خون سے صدر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اعظم خان کے خلاف سیاسی رنجش کے تحت کارروائی کی کا رہی ہے، کہ اگر اعظم خان کو انصاف نہ دیا گیا اور انہیں رہا نہ کیا گیا تو مجھے مرنےکی اجازت دی جائے۔
غور طلب ہے کہ سماج وادی پارٹی کے بڑے لیڈر اعظم خان کئی مختلف مقدمات میں گزشتہ تقریباً 2 سال سے جیل میں بند ہیں۔ ریاست کی یوگی حکومت پر اعظم خان کو ہراساں کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔
DT Network
0 Comments