Latest News

تما م ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک ہے، دیوبند پہنچے آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار کا اظہار خیال۔

تما م ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک ہے، دیوبند پہنچے آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار کا اظہار خیال۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے زیراہتمام قومی ایکتا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار نے شرکت کرکے ہندوستانیت اور بھائی چارے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے کسی بھی ملک میںچلے جائیں وہاں ہماری شناخت مذہب سے نہیں بلکہ ملک سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہندو مسلم کو آپس میں متحد کرنا ہے اوریہ بتانا ہے کہ ہمارے آباو اجداد ایک تھے، ہماری روایت اورہمارے رسم و رواج بھی یکساں ہیں،کیونکہ ہم سب کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔اندریش کمار نے مودی حکومت تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت خواتین کے تحفظ اور ان کی عزت کے لیے تین طلاق قانون لائی اور اس کو نافذ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بہترین مسلمان وہ ہے جو ملک سے محبت کرتے ہیں،انہوں نے کاکہ مذہب اسلام نے بھی وطن سے محبت کرنے کادرس دیاہے۔ اندریش کمار نے تفصیلی طور پر اسلام اور پیغمبر اسلام کی حیات مبارکہ پر اپنے انداز میں روشنی ڈالی اور ان کے امن ومحبت اور اتحاد و اتفاق کے پیغامات کے بارے میں لوگوں کو بتایا۔

اس موقع پر کرنل راجیو راوت، تشار کانت، مولانا عبداللطیف قاسمی، سوامی سندھو راج، قاری اعجاز پردھان اماہی نے بھی خطاب کیا۔دیوبند یونی میڈیکل کی منیجر ڈاکٹرقمر الزماں قریشی نے اندریش کمار کا والہانہ انداز میں استقبال کیا اور انہیں شال اڑھاکر مومنٹو پیش کیا۔ اس موقع پر مسلم راشٹریہ منچ ضلع کنوینر راو ¿ مشرف پنڈیر،ان کی اہلیہ اور انکی بیٹی کو اندریش کمار کے ہاتھوں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ درد دیوبندی، سعدیہ اور پروفیسر شگفتہ کوبھی اعزاز دیا گیا۔
اس موقع پر راو شارق، مرتضیٰ قریشی، شاہنواز سلمانی، احسان انصاری،محمد انور انجینئر، ذوالفقار بیگ، ریکھا، اومپال،افضل،ڈاکٹر عظیم الحق، پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم،شاکر سلمانی سمیت کثیر تعداد میں مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر