Latest News

دہشت گردی کا ذات اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، دوسرے مذ ہب کی توہین جرم ہے:اندریش کمار۔

دہشت گردی کا ذات اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، دوسرے مذ ہب کی توہین جرم ہے:اندریش کمار۔
نئی دہلی:  آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اور مسلمانوں کے اندر اپنی پکڑ بنانے کے لئے تشکیل دی گئی اس کی ذیلی ’راشٹریہ مسلم منچ ‘کے سربراہ ا ندریش کمار نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کی زیر قیادت یو پی اے حکومت نے انہیں مبینہ بھگوا دہشت گردی کے مقدمات میں پھنسانے کے لیے اپنی تمام تر طاقت استعمال کی تھی، لیکن وہ ناکام رہی۔ کمار نے یہ بات آر ایس ایس سے وابستہ مسلم راشٹریہ منچ، وشوگرام اور قومی سلامتی بیداری فورم کی جانب سے مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ دن بھر جاری رہنے والی کانفرنس کے اختتام پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ذات پات یا مذہب کو دہشت گردی سے جوڑنے پر پابندی عائد کرے اور اسے قانون کے تحت قابل سزا جرم قرار دیا جائے۔

قرارداد منظور کرتے ہوئے اندریش کمار نے کہاکہ ذات اور مذہب کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جانا چاہیے، کیونکہ جب ایسا ہوتا ہے تو اسے دہشت گردی پھیلانے والے استعمال کرتے ہیں۔ اس پر پابندی لگانی چاہیے ، اور قانون کے تحت قابل سزا جرم بنایا جائے۔ ذات پات اور مذہب کے نام پر ہونے والے کسی بھی ظلم کو روکا جائے، اس کی مذمت کی جائے اور قانون کے تحت سزا دی جائے۔انہوں نے سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹ بینک کی سیاست سے اوپر اٹھیں۔ کانفرنس میں منظور کی گئی قرارداد میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ عالمی سطح پر دوسرے مذاہب پر تنقید کو جرم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں میں حالات بدلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہم دہلی، آسام، جے پور اور پونے میں دہشت گردی کے واقعات اور بم دھماکوں کا سلسلہ دیکھتے تھے۔ پچھلے سات سالوں میںآپ نے شمال مشرقی اور کشمیر کے کچھ حصوں کے علاوہ ایسی خبریں نہیں سنی ہیں۔ 

کانفرنس آن لائن اور آف لائن منعقد کی گئی تھی جس میں مرکزی وزیر وی کے سنگھ اور کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں کئی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پروفیسران، سابق سفارت کار اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر