Latest News

آندو لن ختم ہونے کاراستہ صاف، سرکار نے تسلیم کئے کسانوں کے تمام مطالبات، سرکار کی نئی تجویز سے کسان بھی متفق۔

آندو لن ختم ہونے کاراستہ صاف، سرکار نے تسلیم کئے کسانوں کے تمام مطالبات، سرکار کی نئی تجویز سے کسان بھی متفق۔
نئی دہلی: مرکز ی حکومت کے ذریعے بھیجی گئی دوسری تجویز سے کسان متفق ہو گئے ہیں ایسا لگتا ہے کہ کسان آندو لن ختم ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے ۔ حالانکہ آج جمعرات کے روز اس سلسلے میں سنیوکت کسان مورچے کی اہم میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں آندو لن ختم کرنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔ 

غور طلب ہے کہ سرکار اور کسان تنظیموں کے درمیان ایم ایس پی پر بننے والی کمیٹی میں صرف سنیوکت کسان مورچہ کے نمائندوں کو ہی رہنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ الیکٹری بل پر بھی سنیوکت کسان مورچہ کے نمائندوں سے گفتگو کے بعد ہی سرکار آگے کام کرے گی۔ ساتھ ہی ساتھ شہیدوں کسانوں کے لئے معاوضہ کے لئے بھی ہریانہ اور یوپی سرکار تیار ہوگئی ہیں لیکن کسانوں کا مطالبہ ہے کہ پنجاب کی طرز مہلوکین کو معاوضہ ملے ۔ 

ادھر مرکزی سرکار دلی میں ہوۓ کسانوں پر مقدمے کو بھی واپس لینے کو تیار ہوگئی۔ کسان لیڈر یوگیندر یادو نے کہا ہے کہ سرکار معاوضہ دینے کو تیار ہے ،ایم ایس پی پر کمیٹی بنارہی ہے جس میں ایس کے ایم کے کسان لیڈر ہوں گے۔ سرکار ملک میں کسانوں پر ہوۓ سارے مقدے لینے کو تیار ہے جیسے ہی سرکار کل ہمیں تجویز پر مہر لگا کر دے گی ہم کل آندو لن ختم کر سکتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ کل مرکز نے کسانوں کو تجویز بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کسان آندو لن واپس لیں تو اس کے بعد مقدمہ واپس ہوگا۔ لیکن اس کے بعد کسانوں نے آندو لن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ آخر سرکار کو کسانوں کے تمام مطالبات مانے پڑے۔
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر