Latest News

جانئے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے واحد افسر کون ہیں؟

جانئے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے واحد افسر کون ہیں؟ 
نئی دہلی: تینوں افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تمل ناڈو کے علاقے سولور جارہا تھا کہ تمل ناڈو کی ہی حدود میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف، ان کی اہلیہ مدھولکا راوت اور عملے کے افراد سوار تھے۔
بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صرف ایک شخص کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق زخمی ملنے والے شخص کی شناخت بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (DSSC) کے ڈائریکٹنگ اسٹاف تھے۔ فضائیہ کے مطابق زخمی ملنے والے شخص کی شناخت فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ فضائیہ کے مطابق ورون سنگھ کا علاج ملٹری اسپتال ویلنگٹن میں جاری ہے۔
میڈیا کے مطابق گروپ کیپٹن ورون سنگھ رواں برس 15 اگست کو 2020 میں ایک فضائی ہنگامی صورتحال کے دوران تیجاس جنگی طیارے کو بچانے پر سوریا چکرا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر