Latest News

جمعیت علماء حلقہ فریدآباد میں بھارت اسکاوٹ گائیڈ یوتھ کلب کا پروگرام منعقد کرانے کے لئے میٹنگ منعقد۔

جمعیت علماء حلقہ فریدآباد میں بھارت اسکاوٹ گائیڈ یوتھ کلب کا پروگرام منعقد کرانے کے لئے میٹنگ منعقد۔
نوح میوات(عامر حسین میواتی) قصبہ دھوج واقع جامع مسجد میں قاری اسلم بڈیڈوی کی صدارت اور مولانا قاسم صدر جمعیت حلقہ دھوج اور مولانا فخر الدین شاہی امام دھوج کی سربراہی میں جمعیتہ علماء حلقہ فریدآباد و دھوج کے ذمہ داران کی ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا، میٹنگ کا مقصد میوات 84 کے علاقے میں بھارت اسکاؤٹس یوتھ کلب کا پروگرام کرنا تھا، 
اس موقع پر جمعیۃ علماء محمود مدنی کے ضلع صدر قاری اسلم بڈیڈوی نے، جمعیتہ یوتھ کلب کی اہمیت و افادیت اور دور حاضر میں اس کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ یوتھ کلب سے آج کے نوجوان کو جوڑنا وقت کا ایک اہم تقاضہ ہے، انہوں نے کہا کہ ملک و ملت کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کیلئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، وہیں جمعیتہ علماء ضلع فریدآباد کے جمعیتہ صدر ناصر حسين زكريا اُٹاوڑی نے اپنے مختصر بیان میں حاضرین کو بھارت اسکاؤٹس جمعیتہ علماء یوتھ کلب کے نظم و نسق، اس کیلئے نوجوانوں کی تشکیل اور ٹریننگ کے طریقہ کار سے واقف کرایا، میٹنگ کے بعد قاری اسلم اور ناصر حسين زكريا اُٹاوڑی نے ٹریننگ گراؤنڈ کا معائنہ فرمایا اور اہم انتظامات کے تعلق گاؤں کے ذمی دار نوجوانوں کی توجہ ادھر مبذول کرائی، اس میٹنگ میں جمعیتہ علماء حلقہ چوراسی کے سے مولانا زکریا ،قاری امام الدین ،قاری شاکر ، مولانا عبد المنان ، حافظ زکریا ، بھائی راشد وغیرہ نے شرکت فرمائ۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر