Latest News

يوپی کے پرائمری اسکولوں میں پندرہ یوم کی سردیوں کی چھٹی کا اعلان۔

يوپی کے پرائمری اسکولوں میں پندرہ یوم کی سردیوں کی چھٹی کا اعلان۔
دیوبند:(رضوان سلمانی)
کمشنری کے پرائمری اسکولوں میں 15روز کی سردیوں کی چھٹی رہے گی ۔ بیسک شکشا بورڈ کے سکریٹری کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات میں 31دسمبر سے 14جنوری 2022 تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ، ضلع میں 1438 پرائمری اسکول چل رہے ہیں جن میں تقریباً 2.15 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں۔
ان اسکولوں میں 15روز کی سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے ،سکریٹری کی جانب سے جاری کی گئی چھٹیو ںکی فہرست میں 15روزکی چھٹی کا اعلان دکھایا گیا ہے، چھٹی کی فہرست پر نظر پڑتے ہی اساتذہ نے راحت کی سانس لی ہے۔ اس سلسلہ میں بی ایس اے امریش کمارنے بتایا کہ سکریٹری کی جانب سے چھٹی کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں 31دسمبر سے 14جنوری تک سردی کی چھٹی رہے گی ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر