Latest News

تبلیغی جماعت کی مخالفت کرنے والےپروپیگنڈے کا شکار،تبلیغی جماعت کا تحفظ اور حمایت کرنا علماء کی ذمّہ داری: مولانا سید محمود مدنی۔

تبلیغی جماعت کی مخالفت کرنے والے پروپیگنڈے کا شکار، تبلیغی جماعت کا تحفظ اور حمایت کرنا علماء کی ذمّہ داری: مولانا سید محمود مدنی۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے جمعیت کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تبلیغی جماعت کے کام کو اپنا کام سمجھیں اور ان کا ساتھ دیں۔

نئی دہلی: تبلیغی جماعت کے حوالے سے جاری بحث کا نوٹس لیتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کی حفاظت اور حمایت کرنا علماء کرام کا فرض ہے۔ کیونکہ تبلیغی جماعت، جو اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جماعت ہے اور پرامن طریقے سے مذہبی، دینی اصلاحی و تعمیری مہم چلاتی ہے، اس جماعت نے اپنی سو سالہ تاریخ میں مسلمان نوجوانوں کو مے خانوں سے نکال کر مساجد تک پہنچایا ہے، اللہ کے بندوں کو اللہ سے ملانے، برائی کے راستے سے ہٹا کر نیکی اور بھلائی کے راستے پر ڈال دیا۔ یہ پوری دنیا کی انسانیت کے لیے مفید اور بے ضرر جماعت ہے۔ ان کی مخالفت کرنے والے لوگ یا حکومتیں حقیقت سے ناواقف ہیں یا بے بنیاد پروپیگنڈے سے متاثر ہیں۔
مولانا محمود مدنی نے اپنی طرف سے جمعیت کے تمام عہدیداران، اراکین، کارکنان اور متعلقہ افراد سے اپیل کی کہ وہ تبلیغی جماعت کے کام کو اپنا کام سمجھیں اور اس کی بھرپور حمایت کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ علمائے کرام، آئمہ اپنی طرف سے تبلیغی جماعت کے حوالے سے ہر مسجد میں نماز جمعہ کے بیانات میں تبلیغی جماعت کی حقیقت اور اعمال سے عوام کو آگاہ کریں۔ موجودہ دور میں اس کی بہت ضرورت ہے۔
مولانا محمود مدنی نے تبلیغی جماعت پر ہونے والی بحث پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دعوت حق کو بڑی سے بڑی طاقت نہ روک سکی ہے اور نہ روک سکے گی۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ اہل حق کو ہر دور میں قربانی دینی پڑتی ہے، مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ہم صاف صاف کہنا چاہتے ہیں کہ ہم دعوت و تبلیغ کی حمایت کرتے ہیں۔ تبلیغی جماعت کے تحفظ اور دفاع کے لیے جمعیت علمائے ہند کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

سمیر چودھری
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر