Latest News

شیخ الہند میڈیکل کالج پر تالا بندی کرکے ملازمین کا احتجاج، افسران سے ہوئی جم کر نوک جھونک۔

شیخ الہند میڈیکل کالج پر تالا بندی کرکے ملازمین کا احتجاج، افسران سے ہوئی جم کر نوک جھونک۔
سہارنپور: (رضوان سلمانی)
سہارنپور کے سرساوہ میں واقع شیخ الہند میڈیکل کالج سے باہر نکالے گئے جزوی ملازمین نے آج میڈیکل کالج کے دونوں گیٹوں پر تالہ بندی کرتے ہوئے زبردست مظاہرہ کیا ، میڈیکل کالج کے دونوں گیٹ بند ہونے کے بعد مریضوں کو باہر آنے جانے میں زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ انہوںنے مظاہرہ کے دوران ایمبولینس مریضوں کو لے کر آتی جاتی رہی، اس دوران ایس ڈی ایم صدر اور مظاہرین کے درمیان زبردست بحث بھی ہوئی ،مظاہرین نے گیٹ سے تالہ کھولنے سے صاف انکار کردیا۔
واضح ہو کہ پی جی آئی کرمچاری سنگھرش سمیتی کے زیر اہتمام کئی روز سے دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ چل رہا تھا ، ملازمین اپنی بحالی کو لے کر کئی روز سے دھرنا دے رہے تھے ، مجبور ہوکر آج انہو ںنے کالج کے دونوں مین گیٹوں پر تالہ ڈال کر مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ انہو ںنے کورونا دور میں جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنا فرض ادا کیا مگر کورونا کے ختم ہوتے ہی انہیں بھی ملازمت سے ہٹادیا گیا، ایسے میںان کے سامنے بھوکا مرنے کی نوبت آگئی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ سہارنپور کو میمورنڈم دیا گیا تھا اور ان سے دو روز کا وقت مانگا گیا تھا لیکن ان کے مسئلے کا کوئی حل نہیں ہوپایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انہیں ملازمت پر بحال نہیں کیا جاتا تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا،اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے سی او نکوڑ اے کے پنڈیر نے مظاہرین کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن مظاہرین ماننے کو تیار نہیں تھے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر