Latest News

دیوبند میں خونخوار کتوں سے اسکولی بچے اور عوام خوف زدہ، میونسپل بورڈسے کتے پکڑوانے کامطالبہ۔

دیوبند میں خونخوار کتوں سے اسکولی بچے اور عوام خوف زدہ، میونسپل بورڈسے کتے پکڑوانے کامطالبہ۔
دیوبند:(رضوان سلمانی)
ضلع سہارنپور میں آوارہ اور خونخوار کتوں کا قہر بڑھتا جارہاہے ،ضلع اسپتال کی اوپی ڈی میں روزانہ کتوں کے کاٹے جانے کے 90 سے ایکسو لوگ اینٹی ریبیز انجکشن لگوانے کے لئے آرہے ہیں، جس کے سبب انجکشنوں کامطالبہ دوگناہوگیاہے۔ انجکشن لگوانے کے لئے اسپتال میں لمبی لمبی لائینیں لگ رہی ہیں، کتوں پر موسم کا گہرا اثر پڑرہاہے ،سردیوں میں کتے خطرناک ہوجاتے ہیں ،کتاّ کاٹنے کے کیسوں میں سردیو ں میں اضافہ ہوجاتاہے ،ضلع میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے، روزانہ ضلع اسپتال میں نوے سے سو مریض پہنچ رہے ہیں، وہیں ضلع کی سی ایچ سی میں بھی ریبیز کے مطالبہ میں اضافہ ہورہاہے۔ 

دیوبند میں بھی آوارہ کتوںکا قہر مسلسل بڑھ رہاہے،شہر کے ہر محلہ کے لوگ آوارہ کتوں سے سخت پریشان ہیں کیونکہ روزانہ کسی نہ کسی محلہ میں کتے کاٹنے کا واقعہ پیش آتاہے، اتنا نہیں بلکہ بچوںکے اسکول آنا جانے میں سخت خوف ہونے لگاہے، رات کے وقت لوگوں کا گھروں سے نکلنا آوارہ کتوں نے محال کردیاہے۔ 
شہر کے محلہ پٹھانپورہ، خانقاہ، دارالعلوم چوک،bبیرون کوٹلہ، ایم بی ڈی چوک، گوجرواڑہ، سرائے کہاران، کائستھواڑہ عیدگاہ سمیت شہر کے اکثر محلوں میں آوارہ کتوں کے جھنڈ ہر وقت رہتے ہیں، جن سے بچے تو کیا بڑے بھی خوف زدہ رہتے ہیں، متعدد مرتبہ میونسپل بورڈ آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلانے کے مطالبہ کے باوجود اس سلسلہ میںکوئی قدم نہیں اٹھایاگیا ہے، جس کے سبب میونسپل بورڈ کے تئیں لوگوں میں سخت غصہ پایا جارہاہے۔ 
ضلع اسپتال کے نوڈل افسر ڈاکٹر کے وی سنگھ نے بتایاکہ اگر کتے نے کاٹ لیاہے تو 48 گھنٹے کے اندر ریبیز کا نجکشن ضرور لگوائیں، انجکشن کے ساتھ ہی کوئی اینٹی بائیٹک دوائی بھی کھائیں تاکہ کسی طرح کا انفکشن نہ ہو،اگر کتاّ غائب ہوگیا ہے تو انجکشن کا پورا کورس کریں، انہوںنے بتایاکہ کسی ڈاکٹر کا مشورہ ضرور لیں،سردیوںکے موسم میں اکثر ریبیز کے انجکشن کے مطالبہ میں اضافہ ہوجاتاہے،ان دنوں ضلع اسپتال میں ہر روز کم سے کم ایکسو انجکشن مریضوںکو لگائے جارہے ہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر