Latest News

پسنجر ٹرینیں چلانے اور ایکسپریس ٹرینوں کا دیوبند میں اسٹاپز کے مطالبہ کے متعلق سماجی تنظیموں نے نارتھ ریلوے کے جے ایم کو سونپامیمورنڈم۔

پسنجر ٹرینیں چلانے اور ایکسپریس ٹرینوں کا دیوبند میں اسٹاپز کے مطالبہ کے متعلق سماجی تنظیموں نے نارتھ ریلوے کے جے ایم کو سونپامیمورنڈم۔
دیوبند (سمیر چودھری)
اترپردیش سکھ فورم اور سٹی زن کلب دیوبند کی جانب سے نارتھ ریلوے کے جنرل منیجر اور ڈی آر ایم کو میمورنڈم ارسال کرکے دہرہ دون باندرہ ایکسپریس ٹرین اور گولڈن ٹیمپل ایکسپریس کا دیوبند میں اسٹاپز کرانے اور لاک ڈاون کے بعد سے بند پڑی پسنجر ٹرینوں کو حسب معمول چلانے کامطالبہ کیا۔ 

قاسم پورہ ریلوے کراسنگ پر جانچ کے لئے آئے جنرل منیجر آشو توش گنگل کو دیئے گئے میمورنڈم میں سکھ فورم اور سٹی کلب کے ارکان نے کہاکہ لاک ڈاو ¿ ن کے بعد محکمہ ریلوے کی جانب سے دہرہ دون باندرہ کا اسٹاپز دیوبند میں بند کردیاگیا تھا،جس سے لوگوں کو زبردست پریشانیوںکا سامنا کرناپڑرہاہے، وہیں کئی سالوں سے گولڈن ٹیمپل میل کا اسٹاپز دیوبند میں نہ ہونے کے سبب لوگوں کو ٹرین میں سفر کرنے کے لئے سہارنپور یا مظفرنگر جانا پڑتا ہے، جس سے وقت اور پیسہ کی بربادی ہوتی ہے، میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ دیوبند کی سماجی تنظیموںکے ذریعہ لاک ڈاون کے بعد سے بند پڑی پسنجر ٹرینوں کو شروع کرانے کا مطالبہ کافی دنوں سے کرتی آرہی ہیں،مگر ابھی تک محکمہ ریلوے کی جانب سے کوئی توجہ اس جانب نہیں دی گئی ہے۔

میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ پسنجر ٹرینوں کو بند ہونے کی وجہ سے غریب افراد کو سفر کرنا مشکل ہورہاہے، اس دوران جنرل منیجر نے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ میمورنڈم دینے والوں میں سکھ فورم کے نائب صدر سیٹھ کلدیپ کمار، جنرل سکریٹری گُرجو ت سنگھ سیٹھی، بلدیپ سنگھ،محمد عاقل، راجپال نارنگ،ڈاکٹر اشوک چودھری، عبدالہادی خاں ایڈوکیٹ وغیرہ موجودرہے۔

دیوبند پہنچے نارتھ ریلوے کے جے ایم آشوتوش گنگل نے بتایا کہ نئی مجووزہ دیوبند روڈکی ریلوے لائن کی زمین ایکوائر کا کام آخری مرحلہ میں ہیں،جسے فروری 2022ءتک پورا کرلیا جائیگا، اس کے بعد اس روٹ پر ریلوے ٹریک بچھانے کاکام شروع ہوگا۔ واضح ہوکہ کافی وقت سے اترپردیش اور ریاست اتراکھنڈ کو جوڑنے والے اس نئے ریلوے ٹریک پر کام چل رہاہے۔ دوسری جانب نارتھ ریلوے کے جنرل منیجر آشو توش گنگل نے دہلی ڈویزن کی ٹیم کے ساتھ ٹپری ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا ،معائنہ کے دوران ریلوے اسٹیشن پر صاف صفائی کا نظم دیکھا،اس کے علاوہ محکمہ کے دفتر سے متعلق فائلوں کو چیک کیا صاف صفائی،تو ٹھیک ملی لیکن کچھ ریکارڈ صحیح نہ ملنے پر جنرل منیجر نے متعلق افسران کو ریکارڈ درست کرنے کی ہدایات دیں، انہوں نے سبھی افسران کو محنت کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت بھی دی ،انہوں نے کہاکہ کسی بھی سطح پر لاپرواہی برداشت نہیںکی جائے گی، اس دوران جی ایم نے ٹپری ریلوے اسٹیشن پر اسٹیشن ماسٹر دفتر کا افتتاح کیا، اس موقع پر دہلی ڈویزن کے ڈی آر ایم ڈمپی گرگ،سی او ایم منوج گھوری،اسٹیشن ماسٹر ٹپری جے ایس کالرا وغیرہ موجودرہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر