آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ’’لا میگزین‘‘ کا کپل سبل اور دیگر دانشوران کے ہاتھوں رسم رونمائی۔
نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی پہلی میگزین ’جرنل آف لاء اینڈ ریلیجیس افیئر‘ کا شام چھ بجے ملٹی پرپس ہال، انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میکس ملیر مارگ نئی دہلی میں ماہر قانون، سابق وزیر، وکیل برائے سپریم کورٹ کپل سبل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس تقریب میں سنجے ہیگڑے بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ کتاب کا اجرا کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر ومعروف ایڈوکیٹ کپل سبل نے کتاب کے تعلق سے کہا کہ اس میگزین کا آغاز تاریخی اقدام ہے، قانون کے دوسرے ادارے یہ پیش قدمی نہیں کر پائے۔بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہاکہ ’’یہ مجلہ قانون شریعت کی تفہیم اور قانون دانوں کے اعتراضات کو دور کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا‘‘۔ واضح رہے کہ یہ مجلہ اردو اور انگلش دو زبانوں میں شائع ہوگا۔ اس موقع پر نائب صدر مولانا سید علی نقوی، مولانا فضل الرحیم مجددی، مولانا اصغر علی امام مھدی، سید سعات اللہ، قاسم رسول الیاس، اے آر شمشاد کے علاوہ ملک کے مشہور مذہبی اسکالرس اور دانشوران موجود رہے۔
سمیر چودھری
DT Network
0 Comments