مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں استمداد باالغیر وعلم غیب باالغیر کے عنوان سے مجلس مناظرہ کا انعقاد۔
سہارنپور: مرزاپورپول میں واقع مشہوردینی ادارہ مدرسہ فیض العلوم کی دارالحدیث میں ایک مجلس مناظرہ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں استمداد باالغیر (غیراللہ سے مدد مانگنا) اور علم غیب باالغیر کے موضوع پر قرآن وحدیث کی روشنی میں مذاکرہ ومباحثہ کیا گیا، جس میں علماء ودانشوران نے شرکت کی اور قرآن و حدیث کی روشنی میں دلائل وشواھد سنے اورافادہ و استفادہ کیا۔
الحاج قاری فیضان سرور مظاہری ناظم مدرسہ ہٰذا نے مجلس مناظرہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مجلس میں حصہ لینے والے تمام مساہمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو انعامات سے بھی نوازا، وہیں مولانا محمد طیب قاسمی کو صدر مجلس اور فریقین کے دلائل کو سننے کیلئے حکم کے طور پر مولانا عبد الخالق مظاہری کو منتخب کیا گیا اور مناظرہ کے اختتام پر مولانا نے علم غیب اور استمداد باالغیر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم غیب اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی بھی نبی یا رسول کو نہیں تھا بلکہ انبیاء ورسل کے پاس جو علم تھا اس کو اطلاع الغیب ،اخبار الغیب، انباء الغیب کہتے ہیں نیز مولانا نے بتلایا کہ انبیاء اور رسل بھی اپنی حاجتوں وضرورتوں کا سوال صرف اللہ ہی سے کرتے تھے اسلئے ہمیں صرف اللہ تعالیٰ سے مانگنا چاہئے غیر اللہ سے نہیں اور دلیل کے طور پر قرآن وحدیث کو پیش کرتے ہوئے اپنی بات کو مکمل کیا مجلس مناظرہ میں مولانا محمد برہان جامعی کے خطاب کے بعد مفتی محمد افضال کی دعاء پر پروگرام کا اختتام کیا گیا۔
پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں مفتی عبد الواجد قاسمی، قاری محمد اطہر ، حافظ محمد سلیمان،قاری محمد ہارون، حاجی محمد ہاشم، حافظ اطہر راغب(مدرسہ کوآرڈینیٹر جمعیۃ اوپن اسکول )،قاری عارف فیضی،ماسٹر عبد الرحمان پیراگپوری، ماسٹر محمد ثاقب، مولوی محمد ذکی اللہ وغیرہ حضرات کے نام قابل ذکر ہیں۔
سمیر چودھری
DT Network
0 Comments