وقف املاک کی حفاظت ہمارا فرض ہے, کلیر شریف میں وقف ویلفیئر فورم کے زیراہتمام منعقد سیمینار میں ریاستی حج چیئرمین کا اظہار خیال۔
آج یوم اقلیت کے موقع پر حج ہاوس کلیر شریف، ہریدوار کے آڈیٹوریم میں وقف ویلفیر فورم کے زیراہتمام منعقد کیاگیا،جس کی صدارت شمیم عالم چیرمین ریاستی حج کمیٹی نے کی۔ اس موقع پر حکومت اتراکھنڈ، وقف بورڈ کی جائیداد کی رجسٹریشن اور اسے ناجائز قبضوں سے بچانے کے لیے ایک بدری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر مملکت شمیم عالم نے کہا کہ وقف بورڈ، درگاہ پیراں کلیر سمیت دیگر مقامات پر مساجد، قبرستان اور امام بارگاہ کی تمام جائیدادوں کو بچانے کے لیے لوگوں کو بیدار ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وقف املاک کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ وقف ویلفیر فورم کے صدر جاوید احمد نے کہا کہ عرصہ دراز سے ریاستی حکومتوں کی جانب سے جائیداد کا سروے نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے خردوبرد کا صحیح حساب کتاب نہیں ہے یا ناجائز جائیدادوں کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آراضی مافیا اور وقف بورڈ کی ملی بھگت سے وہ ناجائز قبضہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 90 فیصد سے زیادہ تجاوزات کمیونٹی کی طرف سے کی جاتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ کمیونٹی کا دورہ کیا جائے اور خالی جائیدادوں کو فلاحی اسکیم کے تحت لایا جائے، جس کے ذریعے تعلیم، ہنر مندی کے مراکز اور پیرا میڈیکل کالج وغیرہ مقامی سطح پر وقف املاک سے واقف کروا کر ضلع وار کمیٹیوں کی نگرانی کی جا سکتی ہے، دوسری ریاستوں کی طرح اتراکھنڈ میں بھی فورم نے اپنی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔جس کی وجہ سے مقامی سطح پر نگرانی اور انتظام کیا جا سکے، اس پروگرام میں دیگر ریاستوں اور اضلاع کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جس میں بنیادی طور پر فورم کے آفیسر قاری مظہر صدیقی قاری شاہد حسینی مفتی عبدالغفارمفتی عبدالستار،مولانازکریامفتاحی،حافظ فرید، محمدنظام، انجینئر عالم عبدالرحمن اوررئیس پردھان وغیرہ موجود تھے۔
DT Network

0 Comments