Latest News

طالبان حکومت نے خواتین کے تنہا طویل سفر سے متعلق جاری کی نئی ہدایت۔

طالبان حکومت نے خواتین کے تنہا طویل سفر سے متعلق جاری کی نئی ہدایت۔
افغانستان نے ملک میں خواتین کے سفر سے متعلق سفری ہدایات جاری کی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں وزارت برائے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے تصدیق کی کہ 45 میل (72 کلومیٹر) سے زیادہ کا سفرکرنے والی خواتین کے ساتھ قریبی مرد رشتےدار کا ہونا ضروری ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرنے والی خواتین کو حجاب کی پابندی بھی کرنی ہوگی، حکم نامے میں افغان عوام کو اپنی گاڑیوں میں موسیقی نہ چلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اس سے قبل افغانستان میں کچھ ہفتوں پہلے افغان میڈیا کو خواتین کرداروں والے ڈرامے نہ دکھانے اور ٹی وی پر آنے والی خواتین صحافیوں کو حجاب پہننے کی ہدایت بھی دی جا چکی ہے۔ افغان خواتین مرد رشتے دارکے بغیر طویل سفر نہیں کرسکتیں، طالبان نے پابندیاں نافذکردیں

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر