کیرانہ نقل مکانی سرکار کا پروپیگنڈہ، اس کے بہکاوے میں نہ آئیں لوگ: کسان نیتا راکیش ٹکیت
کیرانہ: بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے رہنما راکیش ٹکیت، جن کی تنظیم مرکز کے خلاف 13 ماہ طویل زرعی احتجاج کا حصہ تھی، نے لوگوں کو سال 2013 کے مظفر نگر فسادات کے دوران شاملی ضلع میں کیرانہ کے لوگوں کے مبینہ طور پر نقل مکانی کے معاملے کو لے کر بی جے پی کی کوشش سے متاثر نہیں ہونے کی تنبیہ کی ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق انہوں نے گزشتہ اتوار کو کیرانہ میں منعقدہ مہاپنچایت میں کہا، ‘کیرانہ نقل مکانی سرکاری منصوبہ ہے ۔ نقل مکانی نہیں ہے۔ اس کے بہکاوے میں مت آئیو! اس پروگرام کا انعقاد کسانوں کاشکریہ ادا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ جنہوں نے تین متنازع زرعی قوانین کے خلاف ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ تک احتجاج کیا۔ جس کی وجہ سے سرکار کو ان قوانین کو واپس لینے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی زیر داخلہ امت شاہ جیسے بی جے پی قائد نے حال ہی میں عوامی اجلاس کے دوران کیرینہ سے مبینہ نقل مکانی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔
0 Comments