سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف راجیہ سبھا میں استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس۔
نئی دہلی :(ایجنسی) ترنمول کانگریس کے دو ارکان نے راجیہ سبھا میں سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کی تحریک پیش کی ہے۔ ان ارکان نے کہا ہے کہ گوگوئی کا بیان راجیہ سبھا کی توہین ہے اور یہ استحقاق کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔
رنجن گوگوئی نے ’این ڈی ٹی وی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ’میں جب چاہتا ہوں، راجیہ سبھا جاتا ہوں۔‘ ترنمول کانگریس نے استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس میں کہا ہے کہ یہ راجیہ سبھا کے وقار کو مجروح کرتا ہے اور یہ استحقاق کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔
سابق چیف جسٹس نے کہا، ’میں نے ایوان کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میں کووڈ کی وجہ سے اس اجلاس میں ایوان میں نہیں جا سکوں گا۔سرمائی اجلاس کے تھوڑے پہلے تک راجیہ سبھا جانے کے لیے آر ٹی- پی سی آر کی ضرورت پڑتی تھی اور مجھے ایوان جانا آرام دہ محسوس نہیں لگتا تھا۔ ‘ انہوں نے مزید کہا تھا کہ سماجی دوری کو نافذ کیا گیا ہے مگر اس پر عمل نہیں ہوتا ہے ۔ مجھے ایوان میں بیٹھنے کاانتظام آرام دہ نہیں لگتا ہے ۔ جب مجھے لگتا ہے کہ ایوان میں کوئی اہم موضوع پر بحث ہونی ہے جس پر میں بول سکتا ہوں تومیںایوان میں جاتا ہوں۔
0 Comments