Latest News

"اکبر الہ آباد ہوئے اب اکبر پریاگ راجی" تعلیمی کمیشن کی ویب سائٹ پر بدلے گئے کئی شاعروں کے نام۔

"اکبر الہ آباد ہوئے اب اکبر پریاگ راجی" تعلیمی کمیشن کی ویب سائٹ پر بدلے گئے کئی شاعروں کے نام۔ 
لکھنو: اترپردیش میں یوگی حکومت بننے کے بعد کئی اضلاع کے نام کو بدل دیاگیا ہے، الہ آباد کا نام بھی بدل کر پریاگ راج کردیاگیا ہے، اب یوپی کے تعلیمی کمیشن نے کئی مشہور شاعروں کے ناموں کو بدل کرپریاگ راج کے نام پر کردیا ہے جس سے تنازعہ شروع ہوگیا ہے، اترپردیش اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مشہور ومعروف شاعر اکبر الہ آباد کا نام بدل کر اکبر پریاگ راجی کردیا ہے۔ ساتھ ہی تیغ الہ آباد کا نیا نام تیغ پریاگ راجی اور راشد الہ آبادی کو راشد پریاگ راجی کردیاگیا۔ بتادیں کہ تعلیمی کمیشن کی انگریزی ویب سائٹ میں ابائوٹ اَس کا سیکشن دیا گیا ہے اس میں الہ آباد (موجودہ پریاگ راج) کے ماضی اور اس سے منسلک اہم شخصیات کے بارے میں اہم جانکاریاں دی گئی ہیں، ابائوٹ اس کی شروعات پریاگ راج شہر کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ پریاگ راج اترپردیش کا ایک اہم شہر ہے جسے پریاگ راج کے نام سے جانا جاتا ہے یہاں تین ندیاں گنگا، یمنا، اور سرسوتی کا سنگم بھی ہے اور یہاں ہندوئوں کے لئے ایک مقدس مقام ہے، حالانکہ یہ ریاست کی سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں سے ایک ہے۔ویب سائٹ کے تیسرے پیرے میں مشہور اردو شاعر کا ذکر ہے، ویب سائٹ پر لکھا گیا ہے کہ ہندی ساہتیہ کے علاوہ شہر میں فارسی، اردو ساہتیہ کا بھی مطالعہ کیاجاتا رہا ہے، اکبر پریاگ راجی جو کہ ایک عظیم شاعر تھے نوح ناروی، تیغ پریاگ راجیی، شبنم نقوی اور راشد پریاگ راجی کی جڑیں بھی یہیں سے ہے۔ کمیشن نے الہ آباد کے نام کی جگہ پریاگ راج اور پریاگ راجی لفظوں کا استعمال کیا ہے اس وجہ سے شاعروں کے ناموں میں تبدیلی آگئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر