Latest News

پسنجر ٹرینوں کے مسافرین کو ملی بڑی راحت، ریلوے نے ایم ایس ٹی کے نفاذ کی اجازت۔

پسنجر ٹرینوں کے مسافرین کو ملی بڑی راحت، ریلوے نے ایم ایس ٹی کے نفاذ کی اجازت۔
دیوبند:(رضوان سلمانی)
ریلوے بورڈ نے پسینجر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروںکو اب بڑی راحت دی ہے ،ریلوے بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے مکتوب میں سبھی پسینجر ٹرینوں میں ایم ایس ٹی کا نفاذ کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ فی الحال میل ایکسپریس ٹرینوں میں ایم ایس ٹی قبول نہیں کی جائے گی۔ کورونا کی وجہ سے ٹرینوں میں ایم ایس ٹی کی سہولت بند کردی گئی تھی ،مسافروں کو ٹرینوں میں ٹکٹ لے کر سفر کرنا پڑرہا تھا، ٹکٹ میں مسافروں کو زیادہ رقم خرچ کرنی پڑرہی تھی ، لیکن ریلوے بورڈ نے ایم ایس ٹی کے نظام کو لاگو کرنے کے لئے اب اجازت دیدی ہے ، سہارنپور سے بن کر انبالہ، دہلی وایا دیوبند ، میرٹھ ، دہلی وایا شاملی اور سہارنپور مراد آباد جانے والی پسینجر ٹرینوں میں اب مسافر ایم ایس ٹی سے سفر کرسکیں گے۔
یہ نظام نئے سال سے شروع ہونے کے امکانات ہیں ، حالانکہ ابھی میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں ایم ایس ٹی کی سہولت نہیں ملے گی ۔ محکمہ ریلوے سے مکتوب ملتے ہی انبالہ ڈویژن میں ایم ایس ٹی کو لے کر تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ۔ اس سلسلہ میں انبالہ ڈویژن کے سینئر ڈی سی ایم ہری موہن نے بتایا کہ انبالہ ڈویژن پسینجر ٹرینوں میں ایم ایس ٹی کی سہولتوں کو بحال کیا گیا ہے، جلد ہی پسینجر ٹرینوں میں مسافر ایم ایس ٹی سے سفر شروع کرسکیں گے، اس سے مسافروں کو کافی راحت ملے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر