مولانا یوسف اصلاحی کی عظیم خدمات ناقابل فراموش، مولانا اصلاحی کے انتقال پر علماءدیوبند نے کیا رنج وغم کااظہار۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
ممتاز عالم دین اور درجنوں کتابوں کے مصنف مولانا یوسف اصلاحی رامپوری کے انتقال پر علماءدیوبند نے گہرے رنج و الم کااظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ملک و ملت کا بڑا نقصان قرار دیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں فتویٰ آن لائن موبائل کے چیئرمین مفتی ارشد فاروقی نے کہاکہ علمی ،ادبی اور اصلاحی حلقوںکی عظیم شخصیت مولانا یوسف اصلاحی کے انتقا ل سے سخت افسوس ہوا، مولانا مرحوم کی نصف
صدی پر محیط عظیم علمی، قلمی اور اصلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے قلم ،زبان ،عمل ہر طریقہ سے ملک و ملت کی قابل رشک خدمات انجام دی ہیں، دختران ملت کی تعلیم و تربیت کے میدان بھی ان کی شاندار خدمات قابل تقلید ہیں،یقینی طورپر ایسی عظیم شخصیات کا چلانا پوری ملت کے لئے بڑا خسارہ ہے، اللہ پاک ان کی جملہ خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور متعلقین، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ حدیث و نامور قلمکار مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے مولانا یوسف اصلاحی کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا یوسف اصلاحی کا شمار عالم اسلام کے مایہ ناز علما میں ہوتا تھا، آپ کی لکھی گئی کتابیں برصغیر ہند و پاک اور دیگر ممالک میں پڑھی جاتی ہیں۔ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے کہاکہ مولانا مرحوم نے اپنی تحریرو تقریروں اور درس و تدریس کے علاوہ ملاقاتوں میں بھی اس بات کا ہمیشہ خاص خیال رکھاکہ تنازعات سے دور رہ کر اور اختلافات کے مسائل کو چھیڑے بغیر اعتدال کی رہ اپنا کر آگے بڑھا جائے، مولان مرحوم کا بنیادی موضوع قرآن کریم تھا اور قرآن کریم پر آپ کی کئی مشہور تصانیف ہیں۔ مولانا مرحوم نے اپنی ساری زندگی تصنیف و تالیف اور دعوت دین کے کاموں میں گزاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ یقینی طور پر مولانا مرحوم کی علمی،صلاحی اور تربیتی کاموں کا دائرہ بہت وسیع ہے ۔ ان کے انتقال سے عوام و خواص سبھی کو گہرا رنج ہواہے، اللہ پاک مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کی جملہ کاوشوں کو قبول فرمائے۔
DT Network
0 Comments