Latest News

ہندوستان میں کل کتنے مدارس ہیں؟: محمد برہان الدین قاسمی

ہندوستان میں کل کتنے مدارس ہیں؟: محمد برہان الدین قاسمی
براہ کرم نوٹ کریں:
1۔ مدرسہ ایک مستقل (مسلسل 6 سے زیادہ گھنٹے) اسلامی تدریسی ادارہ ہے جو بورڈنگ کی سہولت کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی ہو سکتا ہے. 
2- ہندوستان میں دو قسم کے مدارس ہیں - ایک مکمل طور پر نجی اور دوسرا سرکاری امداد یافتہ۔ ہمارا مقصد ہے کہ خاص طور پر نجی مدرسوں کے شمار کا ایک معقول تخمینہ لگایا جائے، سرکاری امداد یافتہ مدارس کو الگ سے شامل کیا جاسکتا ہے۔
3۔ میں جانتا ہوں کہ کوئی ایک بھی جگہ ایسی نہیں ہے جہاں سے ملک بھر کے تمام مدارس کی درست تعداد کو معلوم کیا جا سکے، تاہم کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند، کل آسام تنظیم مدارس قومیہ اور رابطہ مدارس مغربی بنگال و غیرہ جیسے ادارے موجود ہیں جن کے پاس اپنے اپنے ارکان کی اعداد و شمار موجود ہیں، جنہیں ہم جمع کرکے کل تعداد کا ایک معقول اندازہ لگا سکتے ہیں جو اصل تعداد سے بہت مختلف نہیں ہوگی.
4۔ کچھ انگریزی کے مصنفین جو مدارس سے وابستہ نہیں اور تجدید مدارس کے حامی ہیں، نے اپنی کتابوں میں دعوی ٰ کیا ہے کہ ہندوستان میں مدرسوں کی تعداد 40,000 (چالیس ہزار) سے زائد ہے. 
آپ اس چالیس ہزار والی تعداد کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

والسلام
محمد برہان الدین قاسمی
تاریخ: 03-12-2021

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر