Latest News

اب ساتویں کلاس کی کتاب کے ذریعہ کی گئی شان رسالت میں گستاخی، کتاب میں خاکہ شائع کئے جانے سے مسلمانوں میں شدید اضطراب۔

اب ساتویں کلاس کی کتاب کے ذریعہ کی گئی شان رسالت میں گستاخی، کتاب میں خاکہ شائع کئے جانے سے مسلمانوں میں شدید اضطراب۔
نئی دہلی:(آر کےبیورو) آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں گستاخی کی جسارت کی خبر نے عاشقان رسول کے اندر شدید اضطراب و ہیجان پیدا کردیا ہے۔ اس خبر کا تعلق ہندوستان سے ہےجس کے مطابق ساتویں کلاس کی ایک کتاب میں نعوذباللہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا کارٹون شائع کیا گیا ۔ یہ معاملہ مسلم تنظیموں کے لیے بھی ایک چیلنج ہے کہ اس سےوہ کس طرح نمٹتی ہیں، کیونکہ حالات کے دباؤ نے ان کو بھی شدید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ۔ معروف سوشل ورکر خان سمیع اللہ خان اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کرکے اس گستاخی کے بارے میں بتایا ،گرچہ سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی مگر اس کی تصدیق نہیں ہوپارہی تھی۔ انہوں نے اس پیج کااسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ یہ اسلاموفوبیا کا بدترین اظہار ہے۔
تفصیل کے مطابق دہلی کے پبلی کیشن ہاؤس جے سی ای ای پبلی کیشنز 11؍ 1E جھنڈے والان ایکسٹینشن، نئی دہلی55 نے آئی سی ایس ای بورڈ کے تحت ساتویں جماعت کے لیے’ہسٹری اینڈ سوکس‘ نامی کتاب شائع کی ہے ، جس میں نعوذباللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت جبرئیل علیہ السلام کے کارٹون شائع کیے ہیں، جو کہ قابل مذمت ہے۔ اس سے اضطراب و اشتعال پھیلنا فطری ہے ۔معمولی درجہ کا مسلمان بھی اسے برداشت نہیں کرتا ۔مسلم عوام کا مطالبہ ہے کہ ملک میں امن وامان کے لیے ضروری ہے کہ ایسی شرمناک حرکت کا فوری نوٹس لے کر خطا کاروں کو قانون کے تناظرمیں سخت ترین سزا دی جائے اور اس کی اشاعت پر فوری پابندی عاید کی جائے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر