شہید اشفاق اللہ خاں کی یوم شہادت پرکیاگیا قرآن خوانی اور دعاء ایصال ثواب کا اہتمام۔
سہارنپور: شہید اشفاق اللہ خاں کی یوم شہادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ اس موقع پر ان کی تصویر پر گل پوشی کی گئی،ادھر جامع مسجد میں قرآن خوانی کرکے ان کے لئے دعاءایصال ثواب کا اہتمام کیاگیا ۔تفصیل کے مطابق سہارنپور میں واقع چوکی سرائے شہید اشفاق اللہ چوک پر منعقدہ پروگرام میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر عارف خان نے کہا کہ اشفاق اللہ خاں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جان کی قربانی دی تھی ،ان کے اندر ملک کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ، ان کا جذبہ نوجوانوں کے لئے ایک سبق ہے ۔ ملک کی آزادی کے لئے سبھی طبقات کے لوگوں نے برابر اپنی قربانیاں دی ہیں جو ملک کی آزادی کے لئے شہید ہوئے ہیں ان کا خواب ملک کے شہریوں کو غلامی کی زنجیر سے آزاد کرانا تھا ۔ محمدافضال نے کہا کہ اشفاق اللہ خاں کی قربانی کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اشفاق اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے اس ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے۔
ادھر جامع مسجد کلاں سہارنپور میں شہید اشفاق اللہ خاں کے یوم شہادت پر قرآن خوانی کرکے جامع مسجد کے منیجر مولانا فرید مظاہری نے ان کے لئے دعاءایصال ثواب کرایا۔
سمیر چودھری

0 Comments