جمعیة فلاح انسانیت کی جانب سے سیکڑوں افرادمیں گرم کمبل تقسیم۔
حسب معمول سماجی تنظیم ’جمعیة فلا ح انسانیت ‘کی جانب سے آج یہاں عیدگاہ روڈ پرواقع جمعیة کے جنرل سکریٹری مولانا شاہ عالم کی رہائش گاہ پر موسم سرما کی لحاظ سے غربائ،مستحقین اور ضروتمندوں کے مابین گرم کمبل تقسیم کئے گئے۔ آج جمعیة فلاح انسانیت کی جانب سے عیدگاہ روڈ پر سیکڑوں ضرورت مند مردو خواتین کے درمیان یہ گرم کمبل تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر جامعہ قاسمیہ دارلتعلیم و الصنعہ کے مہتمم مولانا محمد ابراہیم قاسمی نے جمعیة فلاح انسانیت کے فلاحی کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ مستحقین اور ضروتمندوں کی خدمت عظیم کار خیر ہے،ہمیں حسب حیثیت اس طرح کے امور خیر میں حصہ لینا چاہئے۔ وارڈ ممبر نمائندہ سید حارث نے مولانا شاہ عالم اور جمعیة فلاح انسانیت کی ضروتمندوں کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ موسم کے لئے لحاظ سے بے سہارا افراد کی ضروریات پورا کرنا ہم سب کی ذمہ داری اور یہ مذہب اسلام کا اہم پیغام ہے۔
جمعیة فلاح انسانیت کے جنرل سکریٹری مولانا شاہ عالم قاسمی نے بتایاکہ آج ایکسو سے زائد ضرورتمند اور مستحقین مردو خواتین کے درمیان گرم کمبل تقسیم کئے گئے ۔انہوں نے بتایاکہ جمعیة فلاح انسانیت مسلسل فلاحی اور خیر کے کاموں میں حصہ لیتی ہے اور وقتاً فوقتاً اس طرح نیک کاموں میں حصہ لیکر لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ یہ سلسلہ آئندہ بھی انشاءاللہ چلتا رہے گا۔ اس دوران محلہ کے درجنوں افراد موجودرہے۔
DT Network

0 Comments