Latest News

پی ایم مودی کی ریلی میں جارہی بس کی کار سے ٹکر،کار سوار میاں بیوی اور بیٹی کی دردناک موت، دو بھائی شدید زخمی۔

پی ایم مودی کی ریلی میں جارہی بس کی کار سے ٹکر،
کار سوار میاں بیوی اور بیٹی کی دردناک موت، دو بھائی شدید زخمی۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
دہرہ دون میں آج منعقد ہوئی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں کارکنان کو لیکر جارہی تیز رفتار پرائیویٹ بس نے سامنے سے آرہی کار میں زور دار ٹکرماردی ،جس میں کار سوار میاں بیوی اور بیٹی کی موقع پر دردناک موت واقع ہوگئی،جبکہ اسی خاندان کے دو بھائی شدید طور پر زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، وہیں بس سوار کئی لوگ بھی زخم ہوئے ہیں۔ جن کا سرکاری ہسپتال میں علاج چل رہاہے۔ 
موصولہ تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے نوبجے دہرہ دون روڈ پر موہنڈ رینج میں گنیش پور کے پاس دہرہ دون کی جانب سے آرہی کار اور بھگوان پور علاقے سے وزیر اعظم مودی کی ریلی میں لوگوں کو لیکرجارہی پرائیویٹ بس کی زور دار ٹکر ہوگئی ،جس میں کار میں سوار دہرہ دون کے باشندے میاں بیوی اور بیٹی کی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی۔ جبکہ گاڑی میں ہی سوار دو بھائی شدید طورپر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے متوفی کا نام پروین چوہان (47) ولد بہادر چوہان ساکن میو الا دہرہ جبکہ اس بیوی منجو چوہان(45) اس کی بیٹی شلپی چوہان(20) بتائے ہیں جبکہ زخمیوں میں پروین چوہان کا19 سالہ بیٹا اور 17 سالہ بیٹا شامل ہیں۔ جن کا سرکاری ہسپتال میں علاج چل رہاہے، جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، حادثہ کے بعد پولیس نے بس کو قبضہ میں لیکر تینوں لاشوںکا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا جبکہ زخمیوں کو فتح پور سی ایچ سی سے سہارنپور ریفرکردیاگیا۔ ادھر بتایا گیاہے حادثہ میں بس میںسوار کئی لوگ بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر