اکھلیش یادونے کیا "وزیراعظم مودی کی طویل عمری کی خواہش کا اظہار"
لکھنؤ: ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ایک دن پہلے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پی ایم مودی پر طنز کیا تھا۔ جس پر بی جے پی کے کئی لیڈروں نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ اکھلیش یادو کے اس بیان کا سوشل میڈیا پر بھی کافی چرچا ہوا۔ دراصل گزشتہ روز سیفئی میں صحافیوں نے اکھلیش یادو سے سوال کیا کہ بنارس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کئی پروگرام ہو رہے ہیں، اس پر وہ کیا کہیں گے؟
اس پر اکھلیش یادو نے کہا تھا، "بہت اچھی بات ہے۔ وہیں ٹھہریں، ایک مہینہ نہیں، دو مہینے، تین مہینے تک۔ وہ جگہ ٹھہرنے والی ہے۔ آخری وقت میں بنارس میں ہی ٹھہرا جاتا ہے۔
ان کے بیان کی آخری لائن کو لے کر کافی بحث ہوئی اور اب خود اکھلیش یادو نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے۔ جونپور میں سماج وادی وجے یاترا کے دوران اکھلیش یادو نے ایک نجی چینل سے بات چیت میں کہا کہ میں نے کبھی نہیں چاہا کہ وزیر اعظم علیل ہوں۔
اکھلیش یادو نے اس بات چیت کے دوران کہا، ’’جب میں نے کہا کہ لوگ اپنے آخری لمحات میں کاشی جاتے ہیں تو میرا مطلب بی جے پی حکومت سے تھا۔ میں وزیر اعظم کی لمبی زندگی کی خواہش کا اظہار کرتا ہوں۔

0 Comments