Latest News

میوات کے تینوں ایم ایل ایز کا گورنر سے ملاقات کر کے گروگرام میں نماز جمعہ کے معاملے میں فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ۔

میوات کے تینوں ایم ایل ایز کا گورنر سے ملاقات کر کے گروگرام میں نماز جمعہ کے معاملے میں فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ۔
نوح، میوات(محمد صابر قاسمی)
ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ کی میوات آمد پر نوح کے ایم ایل اے چودھری آفتاب احمد، پنہانہ کے ایم ایل اے چودھری محمد الیاس اور فیروز پور جھرکہ کے ایم ایل اے چودھری مامن خان نے گڑگاؤں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کو لیکر ہندو شدت پسندوں کے ذریعے جاری جارحانہ رخنہ اندازی کے بارے میں تینوں ایم ایل ایز نے گورنر کو ایک خط سونپا ہے۔ خط کے ذریعے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری اثرو رسوخ سے وقت رہتے مداخلت کریں اور نماز پڑھنے والے لوگوں کے آئینی اور جمہوری حقوق کا تحفظ کریں۔
نوح کے ایم ایل اے اور سی ایل پی کے ڈپٹی لیڈر چوہدری آفتاب احمد نے کہا کہ گورنر ہریانہ سر شہداء کی سرزمین میوات پہلی بار تشریف لائے ہیں، اس کے لیے ہم گورنر ہریانہ کو خوش آمدید کہتے ہے۔
آفتاب احمد نے بتایا کہ ضلع کے تینوں ایم ایل ایز نے گڑگاؤں شہر میں نماز جمعہ کے سلسلے میں ہندتوادی ہندو شدت پسندوں کی طرف سے نماز جمعہ کی ادائیگی میں کی جا رہی رخنہ اندازی کے حوالے سے گورنر کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ آفتاب احمد نے وزیر اعلیٰ مسٹر منوہر لال کھٹر اور ڈی جی پی مسٹر پی کے اگروال آئی پی ایس کو بھی اس معاملے میں اس سے قبل آگاہ کیا ہے، لیکن ابھی تک مناسب اور ضروری قدم نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ہر جمعہ کو مسلم معاشرے ایک بجے سے دو بجے کے درمیان نماز جمعہ ادا کرتے ہیں۔ خاص طور پر گڑگاؤں میں دیکھا گیا ہے کہ ہندو شدت پسند شرارتی عناصر نماز جمعہ کے دوران جارحانہ رخنہ اندازی کی جانے لگی ہے۔
اس حوالے سے آفتاب احمد نے کہا کہ یہ اس معاملے میں اب سر سے اوپر پانی جا رہا ہے جو سراسر غلط اور ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ جمعہ کے روز شرپسند عناصر نے جس طرح سے نمازیوں سے دھکا مکی کر ہراساں کیا ہے وہ کسی بھی طرح نا قابل قبول ہے۔
جو صاف طور پر آئینی اور جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انتظامیہ کی طرف سے 2018 میں 108 مقامات میں سے 108 جگہ کی نشاندہی کی گئی تھی ان جگہوں پر شرارتی عناصر کی طرف سے نماز جمعہ میں گڑبڑ کرنا سراسر غلط ہے۔
شرارتی عناصر کا اس طرح کا رویہ پولس انتظامیہ کی موجودگی میں ہونا ریاست کی امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔
کانگریس کے تینوں ایم ایل اے نے گورنر پر زور دیا کہ وہ ہریانہ کی حکومت سے کہیں کہ وہ سماج دشمن عناصر کو فوری طور پر روکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولس انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کو تحریری طور پر فوری طور پر احکامات جاری کریں، تاکہ گڑبڑ پیدا کرنے والوں سے وقت رہتے ہوئے سختی سے نمٹا جائے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر